ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پوری دنیا گھوم آئےمودی، لیکن اپنے پارلیمانی حلقہ کے گاوں نہیں گئے: پرینکا گاندھی کا بڑا حملہ

عادل پورمیں ایک عوامی تقریب کوخطاب کرتےہوئے پرینکا نےکہا ’مودی نےپانچ سالوں میں صرف پانچ سالوں میں صرف جھوٹ بولا ہے۔ نوجوان بے روزگارگھوم رہا ہے۔ انہیں نوجوانوں کی فکرنہیں ہے۔

  • Share this:
پوری دنیا گھوم آئےمودی، لیکن اپنے پارلیمانی حلقہ کے گاوں نہیں گئے: پرینکا گاندھی کا بڑا حملہ
پرینکا گاندھی نے وارانسی اور اجودھیا میں وزیراعظم مودی پر سادھا نشانہ۔

وارانسی: کانگریس جنرل سکریٹری اورمشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر اجودھیا دورہ پر جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی پر نشانہ سادھا۔ پرینکا نے کہا کہ میں نے وارانسی پارلیمانی حلقہ کے گاوں کے لوگوں سے پوچھا کہ ’’کیا وزیراعظم مودی ان کے گاوں میں آئے تھے‘؟ لوگوں نے مجھے جواب دیا ’’مودی نہیں آئے‘‘۔  میں حیران ہوگئی کہ کیونکہ اس طرح سے تشہیر کی گئی ہے میں نے سوچا کہ مودی اپنے علاقے کے گاوں میں گئے ہوں گے۔


پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’مودی پوری دنیا میں گئے، اور سبھی لوگوں کو گلے لگایا، لیکن اپنے پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کو گلے نہیں لگایا‘‘۔ عادل پورمیں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ’’مودی نے پانچ سالوں میں صرف جھوٹ بولا ہے۔ نوجوان بے روزگار گھوم رہا ہے۔ انہیں نوجوانوں کی فکرنہیں ہے۔ وزیراعظم کے پاس غریبوں کے لئے وقت نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام مخالف اور کسان مخالف ہے۔ اس حکومت میں عوام کی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ پرینا گاندھی واڈرا نے کہا کہ غریبوں کے قرض معافی کے لئے مرکزی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں، لیکن امیروں کودونوں ہاتھوں سے کروڑوں روپئے بانٹے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیروں کو 317 ہزارکروڑ روپئے دیئے گئے ہیں۔


کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اسی ضمن میں آج فیض آباد ضلع کے اجودھیا پہنچیں۔ اجودھیا کے کمارگنج میں پرینکا گاندھی کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔ فیض آباد لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار نرمل کھتری اوراجے سنگھ للو نے پرینکا گاندھی کا استقبال کیا۔ پرینکا گاندھی سدھونا کے بعد پورے اٹکا گاوں پہنچیں۔ پرینکا گاندھی پورے اٹکا میں منعقدہ چوپال کو خطاب کریں گی۔ اس کے بعد وہ کمارگنج پہنچیں، جہاں لوگوں نے پرینکا کا استقبال کیا۔
First published: Mar 29, 2019 07:38 PM IST