ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پرینکا گاندھی کا متنازعہ بیان- 'اتنا کمزوراوربزدل وزیراعظم نہیں دیکھا'۔

پرینکا گاندھی نےکہا اس حکومت میں کسی کوعزت نہیں ملی، جواپنا حق مانگیں انہیں غدار بنا دیا گیا۔ وزیراعظم عوام کے سامنے آکرحقیقت نہیں بول سکتے، کیونکہ ان حکومت مکمل طورپرناکام رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 09, 2019 09:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پرینکا گاندھی کا متنازعہ بیان- 'اتنا کمزوراوربزدل وزیراعظم نہیں دیکھا'۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی: فائل فوٹو

جونپور: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نےمودی کا نام لئے بغیرکہا کہ میں نے زندگی میں ان سے کمزوراوربزدل وزیراعظم نہیں دیکھا۔ پرینکا گاندھی جمعرات کے روز جونپورلوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدواردیوورت مشرا کی حمایت میں بدلاپرواقع سروكھن پورمیں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ انهوں نے مودی حکومت پرحملہ بولتے ہوئےکہا کہ رافیل میں سودے میں کس نے بدعنوانی کی ہے، یہ عوام کے سامنے آ گیا ہے۔ یہ شہیدوں کی زمین ہے، لیکن حب الوطنی کے نام پرہم کسی پارٹی کوگمراہ نہیں کرنے دیں گے۔


پرینکا گاندھی نےکہا اس حکومت میں کسی کوعزت نہیں ملی، جواپنا حق مانگیں انہیں غدار بنا دیا گیا۔ وزیراعظم عوام کے سامنے آکرحقیقت نہیں بول سکتے، کیونکہ ان حکومت مکمل طورپرناکام رہی ہے۔ سیاسی طاقت کانگریس پارٹی میں ہے۔ ہمارے منشورمیں عوام کی آواز ہے۔ آپ کا ووٹ آپ کی طاقت ہے۔ اسے پهچانئےاوراپنا ووٹ دیجئے۔


کانگریس جنرل سکریٹری اورمشرقی اترپردیش انچارج نے کہا کہ امیٹھی میں بی جے پی کے لوگوں نےایک خاندان کوووٹ نہیں دینےدیا اوراس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ انہوں نےکہا کہ کسانوں کوان کی فصل کی قیمت حاصل نہیں۔ مودی کے پاس کسانوں کےلئے پانچ منٹ کا وقت نہیں ہے۔ اگر کسانوں کی بات سننےکا وقت نہیں ہے، توایسے میں اب عوام کو خود چوکیداری کرنی پڑے گی۔ انتخابات کےدوماہ پہلےکسان سمان یوجنا شروع کی گئی۔ کسان سمان یوجنا میں کسانوں کےکھاتےمیں چھ ہزارروپئے دینےکے لئےکہا، پانچ سال پہلے 15 لاکھ بینک کھاتوں میں ڈالنےکی بات کہی تھی، لیکن وہ توکسی کےکھاتے میں نہیں آئے، اب چھ ہزار ڈالنے کی بات کررہے ہیں۔

First published: May 09, 2019 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading