ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رابرٹ واڈرا بھی رکھیں گے سیاست میں قدم 'ملک کی خدمت میں اہم رول نبھاوں گا'۔

 رابرٹ واڈرا نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ برسوں کا سبق اورتجربہ یوں ہی رائیگاں نہیں جانا چاہئے اوراسے بہتراستعمال میں لایا جانا چاہئے۔

  • Share this:
رابرٹ واڈرا بھی رکھیں گے سیاست میں قدم 'ملک کی خدمت میں اہم رول نبھاوں گا'۔
پرینکا گاندھی کے شوہررابرٹ واڈر: فائل فوٹو

یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی کے داماد اورپرینکا گاندھی کے شوہررابرٹ واڈربھی اب سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں۔ دراصل واڈرا کے تازہ فیس بک پوسٹ سے یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس سے نام ہٹنے کے بعد وہ ملک کے باشندوں کی خدمت میں اہم کردار نبھانا چاہتے ہیں۔


رابرٹ واڈرا نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ برسوں کا سبق اورتجربہ یوں ہی رائیگاں نہیں جانا چاہئے اوراسے بہتراستعمال میں لایا جانا چاہئے۔ انہوں نےلکھا ہے'ملک کےمختلف حصوں میں سالوں اورمہینوں تک کام کرتے ہوئے مجھےان لوگوں کے لئے خاص طورپراترپردیش میں مزید کام کرنے کا احساس ہوا، جہاں میری چھوٹی سی کوشش بہت سی تبدیلیاں لاسکتی ہے۔ مجھے ان مقامات پرسچا پیار، محبت اوراحترام ملا، جو مجھے بہت عاجزانہ طورپرملا۔


رابرٹ واڈرا کی بیوی پرینکا گاندھی واڈرا کوحال ہی میں کانگریس نےجنرل سکریٹری نامزد کیا ہے۔ پارٹی صدرراہل گاندھی نےانہیں مشرقی اترپردیش کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ذمہ داری ملنے کے بعد انہوں نے لکھنو میں ایک روڈ شوکے ذریعہ کانگریس کارکنان میں جان پھونکنےکی کوشش کی۔ اس کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹریوں اورضلع صدورسے ملاقات کرکے انتخابی حکمت عملی تیارکی۔




وہیں رابرٹ واڈرا سے منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) ان دنوں پوچھ گچھ کررہی ہے۔ واڈرا نے خود پرلگے ان الزامات کو لےکراپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے 'ملک کے حقیقی موضوعات سے توجہ ہٹانے کے لئے حکومت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی۔ ملک کے لوگوں نے دھیرے دھیرے محسوس کیا کہ ان الزامات میں کوئی بھی سچائی نہیں ہے۔ لوگ اس جھوٹ سے باہرنکلےاورمجھ پراعتماد ظاہرکیا۔ ایک بہتر مستقبل کی نیک خواہشات کے لئے آپ سبھی کا دل سے شکریہ'۔
First published: Feb 24, 2019 11:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading