உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کومفاد پرست اور'مغرور'حکومت کی ضرورت نہیں: پرینکا گاندھی

    پرینکا گاندھی

    پرینکا گاندھی

    کانگریس جنرل سکریٹری نےکہا کہ ملک کی عوام کونئی حکومت کی تلاش ہے، جوسماج کے ہر طبقےکی ضرورتوں کوایمانداری سے پورا کرنے کی اہل ہو۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      وارانسی: مرکزکی موجودہ حکومت کوعوام مخالف اور'مغرور' قرار دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کوکہا کہ ملک کی عوام کونئی حکومت کی تلاش ہے، جوسماج کے ہرطبقے کی ضرورتوں کو ایمانداری سے پورا کرنے کی اہل ہو۔ وزیر اعظم نریندرمودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں ندی کےسہارے روزی روٹی چلانے والے نشاد اوردیگر سماج کے لوگوں کوگنگا ساحل کےتاریخی گھاٹ پرخطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نےکہا ’’پانچ سالوں میں آپ نے دیکھا کی ملک میں کی کیا حالت ہوگئی ہے۔ ہرسال دوکروڑروزگاردینے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ کسانوں کونہ توکھاد بیج کے لئے پیسے ملے اورنہ ہی ان کے فصل کی مناسب قیمت دی گئی۔ اس وجہ سے بہت سے کسانوں کوخودکشی کرنے پرمجبور ہونا پڑا۔

      پرینکا گاندھی واڈرا نے نریندرمودی حکومت پرخواتین اورمزدورمخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لوگ اس انتخاب میں ایسے لیڈروں اورپارٹیوں کواقتدارمیں آنے سے روکنے کے لئے حق رائے دہی کا استعمال کریں، جن کا مقصد سماجی خدمت کےبجائے اقتدار کے مزےحاصل کرنا ہوگیا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب، مزدور، کسان، بے روزگاروں اورخواتین کوبی جے پی کی مغرورحکومت نہیں چاہئے، جس نے اپنے پانچ سالہ معیاد کارمیں سماج کے ہرطبقےاور اداروں کوتباہ کرنےکا کام کیا ہے۔ انہوں نے مرکزمیں کانگریس کی حکومت بنانے میں مدد کی اپیل کرتےہوئے کہا ’’آپ کوایسی حکومت کا انتخاب کرنا چاہئےجومغرورنہ ہواورآپ کے ہرمسئلے کوسلجھا سکے۔

      کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہےکہ مرکز میں ان کی حکومت بنی تو نشادسماج کے ملاحوں سمیت ندی کے سہارے اپنی زندگی گذارنے والے تمام لوگوں کے مسائل دورکرنے کے لئےعلیحدہ وزارت قائم کی جائے گی۔ غریبوں، بے روزگاروں اورکسانوں سمیت سماج کے ہرطبقے کی ضرورتوں کا پورا خیال رکھا جائے گا۔
      First published: