ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی اے اے احتجاج: پرینکا گاندھی نے مظفرنگر میں پولیس کی مبینہ زیادتی کی شکار رقیہ پروین سے کی ملاقات

پرینکا گاندھی نے مظفر نگر میں مبینہ طور پر پولیس زیادتی کی شکار 22 سالہ رقیہ پروین کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی جن کی شادی چار فروری کو ہونے والی ہے۔

  • Share this:
سی اے اے احتجاج: پرینکا گاندھی نے مظفرنگر میں پولیس کی مبینہ زیادتی کی شکار رقیہ پروین سے کی ملاقات
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مظفر نگر میں مبینہ طور پر پولس مظالم کی شکار رقیہ پروین کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی ۔

مظفر نگر۔ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کو لے کر مغربی اترپردیش کے کئی اضلاع میں احتجاج کے دوران رونما ہوئے تشدد میں کئی لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ احتجاج کے دوران پولیس مظالم کی باتیں بھی سامنے آئی تھیں۔ انہی متاثرہ کنبوں سے ملنے کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ہفتہ کے روز مظفر نگر پہنچیں۔ پرینکا گاندھی نے مظفر نگر میں مبینہ طور پر پولیس زیادتی کی شکار 22 سالہ رقیہ پروین کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی جن کی شادی چار فروری کو ہونے والی ہے۔خبروں کے مطابق، رقیہ پروین کے گھر پر پولیس نے کافی توڑ پھوڑ مچائی تھی۔  پولیس تشدد کے دوران 20 دسمبر کی شب رقیہ کے سر میں زبردست چوٹ لگی تھی جس کے بعد اسے 16 ٹانکے لگے تھے۔ اب بھی رقیہ کے سر پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ پرینکا گاندھی نے رقیہ پروین کی فیملی سے ملاقات کر کے انھیں بتایا کہ وہ ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔



خبروں کے مطابق، پرینکا گاندھی نے یہاں مولانا اسد سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ نور محمد کے گھر پہنچیں۔ نور محمد کی تشدد میں موت ہو گئی تھی۔ اس دوران پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس لیڈر عمران مسعود اور پنکج مالک بھی تھے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ مظفرنگر میں آج انہوں نے مولانا اسد حسینی سے ملاقات کی جنہیں پولیس نے بری طرح سے پیٹا تھا۔ مدرسوں سے بچوں کو بغیر کسی سبب کے پولیس نے اٹھا لیا ہے۔ کچھ کو چھوڑا گیا ہے، کچھ ابھی بھی حراست میں ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم ایسے سبھی لوگوں کی مدد کے لئے کھڑے ہیں جنہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں میں نے گورنر کو بھی لکھا ہے۔ بغیر کسی وجہ کے پولیس نے لوگوں کو پیٹا ہے۔



کہا جا رہا ہے کہ مظفرنگر کے بعد پرینکا میرٹھ بھی جا سکتی ہیں۔ حالانکہ میرٹھ کے ایس ایس پی اجئے ساہنی کا کہنا ہے کہ پرینکا کے میرٹھ دورے کو لے کر کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ انہیں اس کی کوئی رسمی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
First published: Jan 04, 2020 01:04 PM IST