ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی کے استعفیٰ پر بولیں پرینکا: آپ کے جیسی ہمت ہر کسی میں نہیں، فیصلے کا دل سے احترام

پرینکا گاندھی نے کہا، "راہل گاندھی نے جو کیا، اس کی ہمت بہت ہی کم لوگوں میں ہوتی ہے۔ آپ کےفیصلہ کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں‘‘۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 04, 2019 11:56 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل گاندھی کے استعفیٰ پر بولیں پرینکا: آپ کے جیسی ہمت ہر کسی میں نہیں، فیصلے کا دل سے احترام
پرینکا گاندھی نے کہا، "راہل گاندھی نے جو کیا، اس کی ہمت بہت ہی کم لوگوں میں ہوتی ہے۔ آپ کےفیصلہ کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں‘‘۔

کانگریس کی مشرقی اتر پردیش کی انچارج -جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے بھائی اور پارٹی صدر راہل گاندھی کے پارٹی کارکنوں کو کھلا خط لکھ کر عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرنے پر جمعرات کو ان کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے جو کیا، اس طرح کا حوصلہ بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا، "راہل گاندھی نے جو کیا، اس کی ہمت بہت ہی کم لوگوں میں ہوتی ہے۔ آپ کےفیصلہ کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں‘‘۔

قابل غور ہے کہ راہل گاندھی نے بدھ کو پارٹی کارکنوں کے نام ایک خط جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی ہار کی ذمہ داری لیتے ہوئے وہ پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں. وہ اب کانگریس صدر نہیں ہیں لہذا ورکنگ کمیٹی کو فوری طور پر اجلاس بلا کر اپنے نئے صدر کا انتخاب کرنا چاہئے اور وہ اس عمل میں پارٹی کا مکمل تعاون کریں گے۔

First published: Jul 04, 2019 11:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading