ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام مندر بھومی پوجن تقریب اتحاد کا پیغام دے گی، جے سیارام: پرینکا گاندھی

پرینکا واڈرا نے کہا،’’صدیوں سے بھگوان رام کا کردار ہندوستانی زمین پر انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ رہا ہے۔بھگوان رام پناہ ہیں اور قربانی بھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 04, 2020 03:21 PM IST
  • Share this:
رام مندر بھومی پوجن تقریب اتحاد کا پیغام دے گی، جے سیارام: پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھگوان رام کے کردار کو ہندوستانی ثقافت ،فلسفہ،تہذیب کی علامت اور ہندوستانی زمین پر انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام للا کے مندر کا بھومی پوجن پروگرام قومی اتحاد اور بھائی چارے اور ثقافت کے انضمام کا پروگرام ثابت ہو گا۔ واڈرا نے منگل کو یہاں جاری بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا ’’آسانی ،ہمت ،قربانی، عزم ،ہمدردی رام نام کا خلاصہ ہے، رام سب میں ہیں،رام سب کے ساتھ ہیں ۔ بھگوان رام اور ماں سیتا کے پیغام اور ان کی مہربانی کے ساتھ رام للا کے مندر کا بھومی پوجن کا پروگرام قومی اتحاد،بھائی چارے اور ثقافت کے انضمام کا موقع بنے۔جے سیارام۔‘‘


انہوں نے بھگوان رام کے کردار کو اتحاد کا ذریعہ بتایا اور کہا کہ دنیا اور ہندوستانی جزائر کی ثقافت میں رامائن کی گہری اور امت چھاپ ہے۔ بھگوان رام ،ماتا سیتا اور رامائن کی کہانی ہزاروں برسوں سے ہندوستانی ثقافت اور مذہبی یادگاروں میں کرن کی طرح روشن ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ’’ ہندوستانی منیشا رامائن کے موضوعات سے مذہب ، پالیسی ، فرض ، قربانی ، عظمت ، محبت ، بہادری اور خدمت سے تحریک پاتے ہیں۔ شمال سے جنوب ، مشرق سے مغرب تک ، رام کتھا متعدد شکلوں میں خود ظاہر کرتی چلی آرہی ہے ۔ شری ہری کی ان گنت شکلوں کی طرح ہی رام کتھا ہری کتھا اننت ہے۔‘‘



واڈرا نے کہا،’’صدیوں سے بھگوان رام کا کردار ہندوستانی زمین پر انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ رہا ہے۔بھگوان رام پناہ ہیں اور قربانی بھی۔رام سبری کےہیں ،سگریو کے بھی، رام والمیکی کے ہیں اور بھاس کے بھی۔ رام کنبن کے ہیں اور ایشوتچھن کے بھی۔ رام کبیر کے ہیں، تلسی داس کےہیں ،ریداس کے ہیں۔سب کے داتا رام ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا’’گاندھی کے رگھوپتی راگھو راجہ رام سب کو سممتی دینے والے ہیں۔ وارث علی شاہ کہتے ہیں جو رب ہے وہی رام ہے۔قومی شاعر میتھلی شرن گپت رام کو ’نربل کا بل(کمزور کی طاقت)‘کہتے ہیں۔تو نرالا ’وہ ایک اور من رہا رام کا جو نہ تھکا‘کہتے ہیں۔ پرینکا واڈرا نے بھگوان رام کو ہمت کی علامت بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سب کے ہیں۔ انہوں نے کہا’’رام حوصلہ ہیں، رام سنگم ہیں،رام صبر ہیں،رام ساتھی ہیں،سب کے ہیں۔بھگوان رام سب کی خوشحالی چاہتے ہیں۔اسی لئے وہ مریادہ پروشوتم ہیں۔‘‘
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 04, 2020 03:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading