ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Farmers' Protest: بات چیت سے پہلے پرینکا گاندھی کا ٹویٹ، کہا۔ حکومت کو کسانوں کو سننا ہو گا

مرکزی حکومت کے پاس کردہ تین متنازعہ زرعی قوانین کو لے کر جمعرات کو کسانوں اور حکومت کے مابین چوتھے دور کی بات چیت ہو گی۔ اس سے پہلے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ کر حکومت اور بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا ' آج بات چیت میں حکومت کو کسانوں کو سننا ہو گا۔ کسان قانون کے مرکز میں کسان ہو گا'۔

  • Share this:
Farmers' Protest: بات چیت سے پہلے پرینکا گاندھی کا ٹویٹ، کہا۔ حکومت کو کسانوں کو سننا ہو گا
کسان احتجاج: فوٹو پی ٹی آئی

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت کے پاس کردہ تین متنازعہ زرعی قوانین کو لے کر جمعرات کو کسانوں اور حکومت کے مابین چوتھے دور کی بات چیت ہو گی۔ اس سے پہلے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Ganhi Vadra) نے ٹویٹ کر حکومت اور بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا ' آج بات چیت میں حکومت کو کسانوں کو سننا ہو گا۔ کسان قانون کے مرکز میں کسان ہو گا'۔


پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا ' بی جے پی حکومت کے وزرا اور لیڈران کسانوں کو غدار بول چکے ہیں، آندولن کے پیچھے انٹرنیشنل سازش بتا چکے ہیں، آندولن کرنے والے کسان نہیں لگتے بول چکے ہیں۔ لیکن آج بات چیت میں حکومت کو کسانوں کو سننا ہو گا۔ کسان قانون کے مرکز میں کسان ہو گا نہ کہ بی جے پی کے ارب پتی دوست'۔



بتا دیں کہ کسان اور حکومت کے درمیان آج چوتھے دور کی بات چیت ہو گی۔ اس کے لئے کسانوں کے پانچ اہم مطالبات ہیں۔ کسانوں کی سب سے پہلی مانگ ہے کہ تینوں مرکزی زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے۔ ساتھ ہی اس میٹنگ میں کسانوں کی طرف سے یہ بھی کہا جائے گا کہ مرکز کے ذریعہ کمیٹی کی پیشکش کو منظور نہیں کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان قوانین کو واپس لینے کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلائے۔ کرانتی کاری کسان یونین کے صدر درشن پال نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے خصوصی پارلیمانی اجلاس طلب کرے۔ درشن پال نے کہا کہ ہم نے ہندوستانی کسان یونین کے نریش سنگھ ٹکیٹ سے بھی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم اس جدوجہد میں ساتھ ہیں۔ درشن پال نے مزید کہا کہ ہم نے پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کی طرح 5 دسمبر کو مودی حکومت اور کارپوریٹ گھرانوں کے خلاف احتجاج کرنے اور پتلے نذر آتش کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 03, 2020 11:41 AM IST