ایودھیا اراضی معاملہ: کانگریس کا مطالبہ، سپریم کورٹ کی نگرانی میں بنائی جائے جانچ کمیٹی 

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ supreme court of india, کی نگرانی میں تحقیقات کرائی جائے۔ ملک کے تقریباً ہر گھر نے رام مندر ٹرسٹ کو کچھ نہ کچھ عطیہ کیا ہے۔ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم بھی چلائی گئی۔ یہ عقیدت کا معاملہ ہے اور اس کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

  • Share this:
    نئی دہلی: اترپردیش کے ایودھیا میں زمین کی خرید فروخت کے معاملے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا دور شروع کر دیا ہے۔ جمعرات کو یوپی کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے دہلی میں پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ supreme court of india, کی نگرانی میں تحقیقات کرائی جائے۔ ملک کے تقریباً ہر گھر نے رام مندر ٹرسٹ کو کچھ نہ کچھ عطیہ کیا ہے۔ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم بھی چلائی گئی۔ یہ عقیدت کا معاملہ ہے اور اس کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

    پرینکا گاندھی نے کہا، دلتوں کی زمینوں کے ٹکڑے جو خریدے نہیں جا سکتے تھے، ہڑپ کر لیے گئے۔ پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ زمین کے کچھ ٹکڑے کم قیمت کے تھے اور انہیں بہت زیادہ قیمتوں پر ٹرسٹ کو فروخت کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ عطیات کے ذریعے جمع کی گئی رقم کے حوالے سے ایک گھوٹالہ ہے۔

    پرینکا نے کہا کہ یوپی حکومت نے کہا کہ وہ تحقیقات کرائے گی لیکن یہ جانچ ضلع مجسٹریٹ سطح کے افسر کے ذریعہ کی جائے گی۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ جس معاملے میں میئر گواہ ہیں وہاں صحیح تفتیش کیسے ہو سکتی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرسٹ بنایا گیا ہے تو اس معاملے میں سپریم کورٹ یا اس کی سطح پر بھی جانچ ہونی چاہئے۔

    پرینکا نے کہا کہ کسی بھی ضلع مجسٹریٹ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ ایک بڑے سرکاری عہدے پر بیٹھے شخص کی جانچ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ذمہ داری صرف سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی نہیں بلکہ پی ایم نریندر مودی کی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کے لیے غریبوں نے بھی چندہ دیا ہے۔ یہ پورے ملک کے ایمان کا سوال ہے۔ اس کی اخلاقی ذمہ داری صرف یوگی آدتیہ ناتھ کی نہیں ہے۔ اس کی ذمہ داری ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی ہے۔ انہیں اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: