ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لوک سبھا انتخابات: عظیم اتحاد میں پرینکا گاندھی کا ہوگا اہم رول

لوک سبھا انتخابات 2019میں عظیم اتحاد کے لئے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی اس کے لئے اپنی اپنی رضامندی دے چکی ہیں، لیکن اس اتحاد میں پرینکا گاندھی کا بھی اہم رول ہوگا۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لوک سبھا انتخابات: عظیم اتحاد میں پرینکا گاندھی کا ہوگا اہم رول
پرینکا گاندھی: فائل فوٹو

نئی دہلی: 2019 لوک سبھا انتخابات کے لئے یوپی میں بننے والے اتحاد کے لئے اسٹیج تیار ہوچکا ہے۔ سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی اس کے لئے اپنی اپنی رضامندی دے چکی ہیں، لیکن اس اتحاد میں پرینکا گاندھی کا بھی اہم رول ہوگا۔ اتحاد میں ایس پی اور بی ایس پی جہاں سامنے آکر بی جے پی کا مقابلہ کریں گی، وہیں کانگریس پردے کے پیچھے رہتے ہوئے اتحاد کا دھرم نبھائے گی۔


ذرائع کے مطابق ایس پی اور بی ایس پی کی شرطوں کے مطابق کانگریس اتحاد میں کھل کر سامنے نہیں آئے گی۔ کانگریس کو سامنے لاکر ایس پی اور بی ایس پی بی جے پی کو حملہ آور ہونے کا کوئی موقع نہیں دینا چاہتی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے ایک بے حد قریبی اور نیوز چینل پر ہمیشہ سائے کی طرح ان کے ساتھ رہنے والے سماجوادی پارٹی کے ایک قدآور لیڈر کے مطابق کانگریس کی طرف سے اتحاد کو عملی جامہ پرینکا گاندھی پہنائیں گی۔


دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد کی بات کے لئے پرینکا گاندھی کے سفیر سلمان خورشید ہوں گے۔ وہیں سیاسی ماہرین کے مطابق منگل کو سلمان خورشید نے لکھنو جاکر ایس پی اور بی ایس پی کے کچھ لیڈران سے بات بھی کی تھی۔


 
First published: Apr 27, 2018 10:46 AM IST