بہار میں دریا پر پل ٹوٹنے کے بعد تحقیقات کا حکم، ہنوز رہائشیوں کو کئی مشکلات کا سامنا
تصویر ٹوئٹر (میگا نیوز اپڈیٹس)
کشواہا نے کہا کہ ہمارا بدترین خوف اتوار کو سچ ثابت ہوا جب پل کا کچھ حصہ دریا میں گر گیا۔ شکر ہے، جب بہت بڑا حصہ دریا میں گرا تو کسی کو بھی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔
بہار کے ضلع بیگوسرائے میں ایک ندی پر تعمیر شدہ پل کے گرنے کے بعد تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ اس واقعہ نے ریاست میں غیر معیاری تعمیراتی کاموں کے خلاف کاروائی کے لیے ایک لہر پیدا کی ہے۔ بیگوسرائے کے ضلع مجسٹریٹ روشن کشواہا نے کہا کہ برہی گنڈک پر پل میں کچھ دن پہلے ہی دراڑیں پڑ گئی تھیں۔ وہ اتوار کی صبح دریا میں گر گیا۔
ڈی ایم نے کہا کہ ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کی طرف سے تقریباً 13.48 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اس پل کا باقاعدہ افتتاح ہونا باقی ہے۔ تاہم یہ پیدل چلنے والوں کے زیر استعمال تھا اور وہاں پر چھوٹی گاڑیوں کو چلانے کی بھی اجازت تھی۔ انہوں نے کہا کہ پل کے دو ستونوں کو جوڑنے والے ایک حصے میں جمعہ کو دراڑیں دیکھی گئیں جس کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی اور متعلقہ محکمے کو بتایا گیا تھا۔ کشواہا نے کہا کہ ہمارا بدترین خوف اتوار کو سچ ثابت ہوا جب پل کا کچھ حصہ دریا میں گر گیا۔ شکر ہے، جب بہت بڑا حصہ دریا میں گرا تو کسی کو بھی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔
تاہم اس واقعے کے نتیجے میں صاحب پور کمال بلاک کے رہائشیوں کو بڑی تکلیف ہوئی ہے، جنہیں اب ملحقہ ضلع کھگڑیا سے گزرتے ہوئے 20 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرتے ہوئے کشتی پر سوار ہونا پڑتا ہے۔
ڈی ایم نے کہا کہ پیر کی رات آر ڈبلیو ڈی (دیہی کاموں کے محکمے) کی ایک ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ انہوں نے انکوائری کا حکم دیا ہے، جس کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔