உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تعلیمی اداروں کے مسائل، حکومت کی حکمتِ عملی اور ماہرین تعلیم کے نظریات 

    اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کے بارے میں پروفیسر سید وسیم اختر کا خیال ہے کہ وہ ایک سنجیدہ انسان ہیں ، پڑھے لکھے منتری ہیں اس لئے ان سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ پیش رفت کریں گی۔

    اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کے بارے میں پروفیسر سید وسیم اختر کا خیال ہے کہ وہ ایک سنجیدہ انسان ہیں ، پڑھے لکھے منتری ہیں اس لئے ان سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ پیش رفت کریں گی۔

    اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کے بارے میں پروفیسر سید وسیم اختر کا خیال ہے کہ وہ ایک سنجیدہ انسان ہیں ، پڑھے لکھے منتری ہیں اس لئے ان سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ پیش رفت کریں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lucknow, India
    • Share this:
    کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخلہ لینے کے بعد طلبا و طالبات کے ذہن میں بہت سے سوالات ہوتے ہیں جن کے جوابات کے لئےوہ مختلف لوگوں سے ملنے کے خواہاں بھی ہوتے ہیں اور انہیں کچھ تشویش بھی ہوتی ہے جس کا دور کیا جانا نہایت ضروری ہے ۔ انٹیگرل یونیورسٹی میں نئے طلبا وطالبات کو اہم اور ضروری معلومارت فراہم کرنے، انہیں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں ، نظامِ تعلیم وتدریس، نصاب اور دیگر امور سے واقف کرانے کے مقصد سے منعقد کئے گئے اس مخصوص اورئنٹیشن پروگرام( واقفیتی پروگرام ) میں حکومت اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر انٰتیگرل یونیورسٹی سے قدیم تعلق رکھنے والے گجرات سے تشریف لائے انجینئر شکیل احمد اور سائبر سیکیورٹی ڈویزن کے ہیڈ انجینئر گورو شرما بھی تقریب میں شامل ہوئے۔

    پروگرام کو ناقاعدہ آغاز مہمانوں کی گل پوشی اور انٹیگرل یونیورسٹی کے ترانے کے ساتھ ہوا اس موقع پر یونیورسٹی کے بانی وچانسلر پوفیسر وسیم اختر،۔پروچانسلر ڈاکتر ندیم اختر،وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت اور رجسٹرار حارث صدیقی کے علاوہ دیگر اہم لوگ ،اساتذہ طلبا اور طلبا وطالبات کے والدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھےاس اہم واقفیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک نے کہاکہ انٹیگرل یونیورسٹی نے جتنے کم عرصے میں ترقی کی منزلیں طے کی ہیں۔ یہ یونیورسٹی کے بانی اور چانسلر پروفیسر سید وسیم اختر کا غیرمعلوی کارنامہ ہے اچھی بات یہ ہے کہ اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے نہ صرف پوری دنیامیں دیش پردیش کا نام روشن کررہے ہیں بلکہ وہ آنے والے خوبصورت ہندوستان کی تعمیر کے لئے خود کو تیار کررہے ہیں۔

    یونیورسٹی کے بانی چانسلرو ماہر تعلیم جناب پروفیسر وسیم اختر نے اپنی معنی خیز تقریر کے دوران بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے مستقبل کی تعمیر کے لئے انٹیگرل یونیورسٹی کاانتخاب کیاہے لہٰذا یونیورسٹی بھی ان کے مستقبل کو روشن کرنے اور انہیں بہترین شہری بنانے کے لئے ہر ممکن اور بہتر سے بہتر کوششکرے گی ۔موقع کی مناسبت سے محترم چانسلر نے نائب وزیر اعلیٰ کے کام کی تعریف اور توصیف کرتے ہوئے کچھ معروضات بھی پیش کئے جن پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے مثبت رد عمل ظاہر کیاگیا ساتھ ہی انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہئے کہاکہ یہ بات نئے طلبا وطالبات کے ساتھ ساتھ انٹیگرل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سبھی افراد کے لئے حوصلہ بخش ہے کہ ہمارے معزز مہمانوں نے اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود بھی یونورسٹی کے پروگرام میں شرکت کی اور اسے وقار عطا کیا۔

    ہندو مسلم اتحاد کی انوکھی مثال، 777 خواتین نے کھڑی کی ایک کمپنی، جانئے سب کچھ

    خوشخبری! iPhone 14 کے آتے ہی کافی سستا ہوا آئی فون 13، جانئے ددونوں میں کیا ہے فرق

    یونیورسٹی کے پروچانسلر جناب ڈاکڑ سید ندیم اختر نے بھی اپنی مختصر وجامع تقریر میں نئے طلبا وطالبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں روشن و مستحکمُ مستقبل کی دعایئں دیں اور یہ بھی وعدہ کیا کہ ان کی کردار سازی اور مستقبل کی تعمیر وتشکیل کے لئے وہ ہرممکن کوشش کریں گے ہر طرح کا تعاون انہیں پیش کیاجائے گا ۔اس موقع پر انٹیگر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں موجود لوگوں کی تعداد دیکھ کر مسرت کااحساس ہورہاہے یہ ایک ایسا خوبسورت اور معنی خیز پروگرام جس کے ذعیعے آپ کو یونورسٹی کے مختلگ امور سے واقف ہونے اور یہاں کے ماحول کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

    آج انٹیگرل یونیورسٹی صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے اور اس شناخت اور وقار کو آپ لوگ مزید ترقیاں عطا کریں گے بچوں کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کے لئے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے کئی خوبصورت شعر بھی پیش کئے،پروگرام کی نظامت ڈاکٹر صبا صدیقی نے بہ حسن وخوبی کی ، استقبالیہ کلمات پروگرام کے آغاز میں اسٹوڈنٹ ویلفئر کے ڈین پروفیسر منور عالم خالد نے پیش کئے جبکہ حرف تشکر انٹیگرل یونیورسٹی کے رجسٹرار جناب حارث صدیقی نے پیش کئے اور پھر قومی ترانے کی صداوں کے ساتھ اورئنٹیشن پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: