قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے سابق ڈائریکٹرنے گزشتہ روزدوسری باردہلی یونیورسٹی میں بطورصدرشعبہ اردو کاعہدہ سنبھال لیا۔ اس کا اعلان دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلریوگیش کے تیاگی نے گزشتہ روز9 اکتوبرکوکیا۔ اس کے بعد پروفیسرارتضیٰ کریم نے چارج بھی سنبھال لیا۔
اس سے قبل پروفیسرارتضیٰ کریم نے قومی اردو کونسل میں بطورڈائریکٹر4 سال کی مدت پوری کی۔ ڈاکٹرشیخ عقیل احمد کو حال ہی میں قومی اردو کونسل کا ڈائریکٹربنایا گیا ہے، انہیں چارج دینے کے بعد پروفیسرارتضیٰ کریم شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی میں واپس آگئے ہیں۔
پروفیسرارتضیٰ کریم کا شمارایک عظیم ادیب اورقلم کارکے طورپرہوتا ہے۔ تاہم قومی اردو کونسل کا ڈائریکٹر بنائے جانے کے بعد سے وہ بہترین منتظم کے طورپرابھرے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اردو کے فروغ سے متعلق کئی اہم پروگرام بھی کئے۔ پروفیسرارتضیٰ کریم کو ہندوستان اورہندوستان سے باہربھی اعزازسے سرفراز کیا جاچکا ہے۔
پروفیسرارتضیٰ کریم سے قبل پروفیسرابن کنول شعبہ اردو کے صدر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کی مدت اس سے قبل پوری ہوگئی تھی، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں کارگزارصدر کی ذمہ داری سونپی تھی۔ تاہم پروفیسرکریم کے 4 سال بعد واپسی پرانہیں صدرنامزد کردیا گیا۔ ان کے عہدہ سنبھالنے پر شعبہ کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس نے مبارکباد پیش کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔