شاہد اشرف کوملی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کارگزاروائس چانسلر کی ذمہ داری
معروف ماہراقتصادیات پروفیسر شاہد اشرف کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کارگزار وائس چانسلر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شاہد اشرف پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لیں گے۔
- UNI
- Last Updated: Aug 08, 2018 09:44 PM IST

پروفیسر شاہد اشرف: فائل فوٹو
نئی دہلی:معروف ماہر اقتصادیات پروفیسرشاہد اشرف کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کارگزار وائس چانسلر بنایاگیاہے ۔ شاہد اشرف پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لیں گے، جنھوں نے منگل کو وائس چانسلر کے عہدے سے استعفی دیدیاتھا۔
واضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے طلعت احمد کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقررکیاہے۔ وہ گزشتہ چار سال سے جامعہ کے وائس چانسلر تھے۔ پروفیسرشاہد اشرف اگست 2016 سے جامعہ کے پرووائس چانسلر کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس سے قبل وہ یونیو رسٹی کے رجسٹراراور فائنانس افسر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت جامعہ میں صدر شعبہ اقتصادیات ہیں۔ وہ اقتصادی امورکےماہر ہیں اور اقتصادیات پر ان کی کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔
پروفیسر طلعت احمد نے نجیب جنگ کے دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر بنائے جانے کے بعد چارج سنبھالا تھا۔ اس دوران انہوں نے جامعہ میں کئی نئی کورسیز کا آغاز کیا۔ تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا۔ لیکن اب دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ پروفیسر طلعت احمد کی ذمہ داریوں کو اب کس طرح سنبھالا جائے گا۔