ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تعلیم کے ساتھ تربیت شخصیت کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتی ہے: پروفیسر طلعت احمد

نئی دہلی۔ ’’تعلیم و تربیت دونوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ہاسٹل کی اقامتی زندگی طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے عملی مواقع فراہم کرتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 27, 2016 08:04 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تعلیم کے ساتھ تربیت شخصیت کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتی ہے: پروفیسر طلعت احمد
جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ’’تعلیم و تربیت دونوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ہاسٹل کی اقامتی زندگی طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے عملی مواقع فراہم کرتی ہے اور اس سے ان کی زندگی میں نکھار اور وقار پیدا ہوتا ہے۔ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو دہلی جیسے مصروف شہر میں ہاسٹل کی پرسکون فضا اور دیگر تعلیمی و تربیتی سہولتیں میسر ہیں۔‘‘ان خیالات کا اظہاریہاں پروفیسر طلعت احمد ، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہال آف بوائز کیمپس :اے میں مقیم طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔


پروفیسر احمد کیمپس میں کھیل اور ثقافتی پروگراموں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے لیے منعقد تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کیمپس میں مقیم طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی ، پروفیسر طلعت احمد کا استقبال کرتے ہوئے پرووسٹ پروفیسر اقتدار محمد خان نے کہا کہ پروفیسر احمد کے جامعہ میں آنے کے بعد سے یہاں کا تعلیمی و تربیتی ماحول بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر بھی زور دیا ہے ۔ اسی طرح انہوں نے جامعہ کی اقدار و روایات کی بحالی پر خاص توجہ دی ہے۔


پروگرام کا آغاز جامعہ کی روایت کے مطابق تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت شریف پڑھی گئی ۔ غزل ، گیت اور نظم کے علاوہ ہال کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک ڈاکیومنٹری سے بھی شرکاء محظوظ ہوئے۔آخر میں سینئر وارڈن ڈاکٹر ارشد اکرام نے مہمانوں،طلبہ،ہاسٹل اسٹاف اور اپنے ساتھیوں کا پروگرام کے خوش اسلوبی کے ساتھ انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

First published: Apr 27, 2016 08:04 AM IST