உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشدآباد سینٹر میں یومِ سرسید تقریب کا انعقاد

     علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشدآباد سینٹر میں یومِ سرسید نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیاگیا۔

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشدآباد سینٹر میں یومِ سرسید نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیاگیا۔

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشدآباد سینٹر میں یومِ سرسید نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیاگیا۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشدآباد سینٹر میں یومِ سرسید نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیاگیا۔ جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن پارلیامنٹ اور اے ایم یو کورٹ کے رکن ڈاکٹر ابھیجیت مکھرجی نے شرکت کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مکھرجی نے کہا کہ یہ مناسب وقت ہے جب تمام طبقات کے افراد کو متحد ہوکر سینٹر کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مرشدآباد بنگال ریاست کے بڑے شہروں میں ایک ہے لیکن یہاں تعلیم کا کوئی معیاری ادارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار ہی اے ایم یو کی علامت ہے اور یہ معیار ہمیشہ برقرار رہے گا۔انہوں نے سینٹر میں اسکول کے قیام پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اسکول مرکز کے لئے ایک ابتدائی اکائی کے طور پر کام کرے گا جس سے مقامی طلبہ کا رجحان بھی سینٹر کی جانب بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر میں اسٹوڈینٹ ایکسچینج پروگرام کا آغاز کرکے اسے فروغ دینے کے لئے دیگر تعلیمی اداروں سے تعان کی ضرورت ہے۔
      مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے سینٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بدر الدجیٰ نے کہا کہ طلبہ پر سماجی فلاح کی بڑی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ محض ڈگری حاصل کرنا اور ملازمت حاصل کرنا ہی طلبأکامقصد نہیں ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر بدر نے کہا کہ ہر طالب علم اور استاد کا یہ فرض ہے کہ وہ کمیونٹی فروغ اور ناخواندگی کے تدارک کے لئے کام کرے۔انہوں نے کہا کہ سینٹر کا قیام عزت مآب صدر جمہوریۂ ہند کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا ہے اور یہ سینٹر ان کی سرپرستی میں کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹر کے طلبہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور یہاں کے سابق طلبہ ہر میدان میں بہترین مظاہرہ کر رہے ہیں۔
      اعزازی مہمان اور اے ایم یو کورٹ کے رکن مسٹر بدر الدجیٰ خاں نے کہا کہ سینٹر تعلیم کے میدان میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے لیکن اس کے قیام کا اصل مقصد مالی ضروریات کی تکمیل کے بعد ہی پورا ہوپائے گا۔جنگی پور کے سابق ایم ایل اے محمد سہراب نے تمام علیگ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارپوریٹ اور صنعتی دنیا کو اعلیٰ معیار کی مہارت عطا کرے۔
      مرشدآباد ایم ڈی آئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گرو داس گپتا نے کہا کہ طلبہ کو خود احتسابی سے کام لینا چاہئے کہ وہ سرسید کی راہ پر چل رہے ہیں یا نہیں۔انہوں نے طلبأسے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آر اور اے ایم یو جیسے اداروں کا قیام سرسید جیسی عظیم ہستی کی ترغیب کی بدولت ہے اور یہ ہر طالب علم کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرسید کے خوابوں کو تعبیر سے ہمکنار کرے۔بہرام پور اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے صدر کے جی مرتضیٰ نے مرشدآباد سینٹر کے ترقیاتی کاموںمیں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صنعت کار شاہ جہاں وشواس نے اعلان کیا کہ وہ مرشدآباد سینٹر میں زیرِ تعمیر اقامتی ہال میں دو کمرے تعمیر کرائیں گے۔ سوتی کے سی او بی بی چٹّو راج نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ یہ سینٹر یونیورسٹی کی شکل میں فروغ پائے۔ ایم بی اے کے طالب علم عرفان کریمی نے سرسید اور علی گڑھ تحریک پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
      اس موقعہ پر سرسید ہفتہ کے تحت منعقدہ مختلف پروگراموں کے فاتحین کو انعامات سے سرفراز کیاگیا۔ نظامت کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امین الحق اور محترمہ شاہین پروین نے انجام دئے جبکہ ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نگم نندا وشواس نے حاضرین کا شکریہ اداکیا۔
      First published: