உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Muharram: متھرا میں محرم، کرشنا جنم اشٹمی اور دیگر تہواروں سے قبل امتناعی احکامات نافذ

    Youtube Video

    • Share this:
      حکام نے آنے والے تہواروں کے ساتھ ساتھ مسابقتی امتحانات کے پیش نظر اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ضابطہ فوجداری پروسیجر (CrPC) کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کیے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ، متھرا، نونیت سنگھ چاہل نے کہا کہ امتناعی احکامات 18 ستمبر تک نافذ رہیں گے۔

      انہوں نے کہا کہ یہ احکامات آنے والے تہواروں جیسے ہریالی تیج، سری کرشنا جنم اشٹمی، گنیش چترتھی، رادھا اشٹمی کے ساتھ ساتھ مختلف مسابقتی امتحانات، پنچایتی انتخابات اور کووڈ-19 کے کیسوں میں اضافے کی وجہ سے جاری کیے گئے ہیں۔ اس دوران محرم کا بھی اہتمام ہوگا۔

      عہدیداروں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے 200 میٹر کے دائرے میں ایک جگہ پر پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے، اسلحہ لے جانے، فوٹو سٹیٹ کی دکانیں چلانے اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

      مزید پڑھیں: 


      ان کا کہنا ہے کہ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی قانونی کارروائی کی دعوت دے گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: