உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انیکٹس ’پروجیکٹ شریمتی‘، انیکٹس گلوبل ریس ٹو کلائمیٹ ایکشن،امریکہ کے لیے منتخب

    Project Shrimati of Enactus: پروجیکٹ شریمتی Project Shrimati جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اینکٹس فلیگ شپ کا ایک پروجیکٹ ہے جوماہواری صحت اور صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری پید اکرنے کے ساتھ ماحول دوست اور دوبارہ قابل استعمال سینیٹری پیڈ تیار کرنے کا منصوبہ رکھتاہے۔

    • Share this:
    Project Shrimati of Enactus: جامعہ ملیہ اسلامیہ JMI کے اینکٹس ’پروجیکٹ شریمتی‘نے ’انیکٹس ریس ٹو کلائمیٹ ایکشن‘میں پانچ سرکردہ عالمی مقام میں سے ایک مقام حاصل کرلیا ہے۔ آب وہوا کے بحران سے نمٹنے والی اینکٹس ٹیم کو اور ان کے پروجیکٹ کو تسلیم کرنے کے ساتھ انھیں تحریک و ترغیب دیتے ہیں۔ اسی سال آخر میں کسی وقت پیرٹو ریکو امریکہ میں منعقد ہونے والے اینکٹس ورلڈ کپ میں پروجیکٹ شریمتی جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islamia کی نمائندگی کرے گا اور دیگر منتخب چار فائنل راؤنڈ کے امیدواروں سے مقابلہ کرے گا۔ پروجیکٹ شریمتی Project Shrimati جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اینکٹس فلیگ شپ کا ایک پروجیکٹ ہے جوماہواری صحت اور صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری پید اکرنے کے ساتھ ماحول دوست اور دوبارہ قابل استعمال سینیٹری پیڈ تیار کرنے کا منصوبہ رکھتاہے۔ نیز اس کا مقصد نئی دہلی،شرم وہار کی پسماندہ خواتین کو مستقل ملازمت اور آمدنی مہیا کرانا بھی ہے۔

    اس طرح وہ انھیں خود کفیل بنانے اور معاشی لحاظ سے آزادی کا موقع فراہم کررہا ہے۔ شریمتی پروجیکٹ کے توسط سے انیکٹس جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پانچ سو خواتین اور بچیوں کو قابل استعمال شریمتی پیڈکے استعمال کی تحریک و ترغیب دی ہے۔ اس کاروائی میں دس ہزار پانچ سو پلاسٹک پیڈ کو ری پلیس کردیا ہے اور صفر اعشاریہ دو دو میٹرک ٹن کے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو بھی کم کیا ہے۔

    دی ریس فار کلائمیٹ ایکشن ایک مقابلہ ہے جس کا مقصدآب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی انیکٹس ٹیم کو متحرک کرنا اور ان کی شناخت کرنا ہے۔اسے انٹوئٹ نے اسپانسر کیا ہے۔۔انیکٹس ٹیم،اسپانسر ملازمین اور مضامین کے ماہرین کے ایک آزادانہ جج پینل نے نوے انٹریز کے شعبوں اور دنیا بھر کے سولہ ممالک میں سے پانچ سرکردہ پروجیکٹ کو فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کیاہے۔ اپنے بالترتیب پروجیکٹ اسیکلنگ کے لیے فاتح ٹیم کو تیس ہزار یو ایس ڈی کا فنڈ ملے گا۔

    جموں۔کشمیر (SHA-J&K) نےPMJAY اسکیم کے تحت 10فیصد ہدف حاصل کرنے کیلئے گھر۔گھر مہم شروع کی

    مہنگائی اب نہیں بڑھے گی! SBIکی رپورٹ میں دعویٰ، RBIاگلی دو میٹنگوں میں لے سکتا ہےبڑا فیصلہ

    اینکٹس ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پسماندہ اور محروم لوگوں کی بہتراور معیاری زندگی کے لیے کام کرتی ہے۔ اینکٹس کے اغراض و مقاصد اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اقدار سے تحریک پاکر اینکٹس جامعہ ملیہ اسلامیہ نے متعدد کاروباررخی اور ماحول دوست پروجیکٹ کے ذریعہ دوہزار پندرہ میں اپنی ابتدا سے ہی پسماندہ لوگوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: