உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیا شہریت قانون: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کشیدگی جاری، سمسٹر امتحانات ملتوی

    جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلباء اور طالبات کو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران راحت دی ہے

    جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلباء اور طالبات کو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران راحت دی ہے

    جامعہ کے میڈیا انچارج احمد عظیم نے امتحانات ملتوی کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو احتجاج کے دوران امتحانات ہوئے تھے, لیکن کشیدگی مزید بڑھنے کی وجہ سے انتظامیہ کو احتیاطی طور پر یہ قدم اٹھانا پڑا ۔ اب فی الحال آج کے امتحانات ملتوی کئےگئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نئے شہریت قانون (سی اے بی ) کی مخالفت میں طلباء کے شدید احتجاج کومدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہفتہ کوسمسٹر امتحانات ملتوی کر دیئےگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے طلباء کے پرامن مظاہرے پر پولیس کی لاٹھی چارج سے طلباء میں غصہ ہے۔ کئی طلبا ء شدید زخمی ہیں اور وہ امتحانات میں حصہ لینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ احاطے میں کشیدگی برقرارہے۔ اس کومد نظررکھتے ہوئےآئندہ احکامات تک یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹرامتحانات ملتوی کردیئے ہیں ۔

      جامعہ کے میڈیا انچارج احمد عظیم نے امتحانات ملتوی کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو احتجاج کے دوران امتحانات ہوئے تھے, لیکن کشیدگی مزید بڑھنے کی وجہ سے انتظامیہ کو احتیاطی طور پر یہ قدم اٹھانا پڑا ۔ اب فی الحال آج کے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں ۔

      جامعہ انتظامیہ کی طرف سے طلباء کے لئے نوٹس جاری کی گئی ہے۔


      واضح ر ہے کہ جمعہ کو طلباء نے شہریت قانون کے سلسلے میں پارلیمنٹ تک مارچ کیا تو پولیس نے انہیں جامعہ کے مرکزی دروازے کے نزدیک روک لیا اور لاٹھی چارج کیا جس میں تقریبا 70 طلباء زخمی ہو گئے ۔ طلباء نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جس میں کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں ۔ طلبا ء کا احتجاج جاری ہے اور اب انہیں اساتذہ کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مرکزی یونیورسٹی ٹیچرس یونین نےبھی طلباء پر پولیس کروائی کی سخت مذمت کی ہے۔

       
      First published: