உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لکھنئو میں دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

    لکھنئو۔ مجلس علما ہند نے لکھنئو میں کل بعد نماز جمعہ آصفی جامع مسجد کے باہر بڑے امام باڑے  پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    لکھنئو۔ مجلس علما ہند نے لکھنئو میں کل بعد نماز جمعہ آصفی جامع مسجد کے باہر بڑے امام باڑے پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    لکھنئو۔ مجلس علما ہند نے لکھنئو میں کل بعد نماز جمعہ آصفی جامع مسجد کے باہر بڑے امام باڑے پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      لکھنئو۔ مجلس علما ہند نے لکھنئو میں کل بعد نماز جمعہ آصفی جامع مسجد کے باہر بڑے امام باڑے  پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مجلس علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیرس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے مشرقی وسطی کے ممالک میں ہو رہے خون خرابے کےلئے امریکہ اسرایئل اور انکے ہمنوا ملکوں کو ذمہ دار قرار دیا۔


      مولانا کلب جواد نے داعش  کے وجود پر سوال اٹھاتے ہوئے عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی۔ا نہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں سے داعش اوران جیسی دوسری تنظیموں سے دور رہنے کی اپیل کی۔ انہوں عراق‘ شام  اور یمن میں مارے جارہے شیعوں کی حمایت میں آواز بلند کی۔


       ادھر لکھنئو  کے دار العلوم فرنگی محل میں بھی نماز جمعہ کے بعد  دہشت گردانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ مولانا خالد رشیدفرنگی محلی نے داعش کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر دہشت گردی کے معاملے میں دوہرا رویہ  اپنانے کا الزام لگایا۔ مولانا خالد رشید نے کہا کہ پیرس سے پہلے بیروت میں حملہ ہوا اس پر کسی نے توجہ نہیں دی ۔اسی طرح پیرس حملے کے بعد شام میں بمباری سے سیکڑوں بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں ۔اس کی مذمت ہونی چاہئے اور عالمی لیڈروں کو سنجیدگی سے اسکے خاتمے پر غور کرنا ہوگا۔انہوں نے مسلمانوں سے داعش سے دور رہنے کی اپیل کی۔

      First published: