ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جاٹ تحریک سے 716 ٹرینیں متاثر، پانی پت، روہتک اور ریواڑی روٹ ٹھپ

نئی دہلی۔ ہریانہ میں جاری جاٹ ریزرویشن تحریک کے دوران ریلوے کی املاک پر حملے اور ٹریک جام کئے جانے کی وجہ سے اب تک 716 ٹریینیں متاثر ہوئی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 20, 2016 01:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جاٹ تحریک سے 716 ٹرینیں متاثر، پانی پت، روہتک اور ریواڑی روٹ ٹھپ
نئی دہلی۔ ہریانہ میں جاری جاٹ ریزرویشن تحریک کے دوران ریلوے کی املاک پر حملے اور ٹریک جام کئے جانے کی وجہ سے اب تک 716 ٹریینیں متاثر ہوئی ہیں۔

نئی دہلی۔  ہریانہ میں جاری جاٹ ریزرویشن تحریک کے دوران ریلوے کی املاک پر حملے اور ٹریک جام کئے جانے کی وجہ سے اب تک 716 ٹریینیں متاثر ہوئی ہیں۔ ریلوے نے پانی پت، روہتک اور ریواڑی سے گزرنے والے راستے پر ٹرینوں کی آمدورفت ملتوی کر دی ہے۔

شمالی ریلوے کے ترجمان نیرج شرما نے بتایا کہ مظاہرین نے کل جھجھر اور سونی پت کے نزدیک ایک جگہ پر آتش زنی کی۔ مظاہرین نے تقریبا 400 میٹر کے علاقے میں پٹریوں کو نقصان پہنچا یا ہے جس کی وجہ سے پانی پت، انبالہ، روہتک اور ریواڑی جانے والے ریلوے روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔


مسٹر شرما نے بتایا کہ تقریبا 150 ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں اور کئی ٹرینیں بیچ راستے میں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کئی ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جاٹ تحریک کی وجہ سے اب تک 716 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔

First published: Feb 20, 2016 10:20 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading