ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی کا دورہ جموں وکشمیر، پائین شہر میں احتجاجیوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں

سری نگر : جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر میں ہفتہ کی علی الصبح احتجاجیوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں وزیراعظم نریندر مودی کی سری نگر آمد سے قریب چھ گھنٹے قبل ہوئیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 19, 2018 11:02 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم مودی کا دورہ جموں وکشمیر، پائین شہر میں احتجاجیوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں
علامتی تصویر

سری نگر : جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر میں ہفتہ کی علی الصبح احتجاجیوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں وزیراعظم نریندر مودی کی سری نگر آمد سے قریب چھ گھنٹے قبل ہوئیں۔


پائین شہر کے صفا کدل میں نماز فجر کی ادائیگی کے فوراً بعد نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نعرے بازی کرتے ہوئے مساجد سے سڑکوں پر نکل آئی۔ تاہم وہاں سحر کے وقت سے ہی تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں نے احتجاجی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ احتجاجیوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے بعد فورسز کی جانب سے آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں جھڑپوں کے بعد سیکورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی اور لوگوں کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کے لئے بیشتر سڑکوں اور گلی کوچوں کو سیل کیا گیا۔

First published: May 19, 2018 11:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading