ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پلوامہ میں حزب کمانڈر ظہور ٹھوکر سمیت تین دہشت گرد ڈھیر، فوج سے تصادم میں 7 لوگوں کی موت

اس تصادم میں سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ظھور ٹھوکر سمیت تین دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا ہے

  • Share this:
پلوامہ میں حزب کمانڈر ظہور ٹھوکر سمیت تین دہشت گرد ڈھیر، فوج سے تصادم میں 7 لوگوں کی موت
فوٹو: پی ٹی آئی

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہفتہ کی صبح ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ظھور ٹھوکر سمیت تین دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا ہے۔ اس مہم میں فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا ہے۔


وہیں اس انکاؤنٹر کے بعد علاقے کے نوجوانوں نے سکیورٹی فورسیز پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی دفاعی فائرنگ میں کم از کم 7 افراد کی موت کی خبر ہے۔ فی الحال علاقے میں اٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیر رکھا ہے۔


پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی ٹھوکر کے تصادم میں پھنسے ہونے کے بارے میں خبر پھیلی تو لوگوں نے تصادم کی جگہ پر جمع ہونا شروع کر دیا۔ ٹھوکر اسی گاؤں کا تھا۔ حکام نے بتایا کہ تین دہشت گردوں کے مارے جانے کے ساتھ ہی تصادم 25 منٹ میں ختم ہو گیا، لیکن سیکورٹی فورسز تب مشکل میں پڑ گئیں جب لوگوں نے فوج کی گاڑیوں پر چڑھنا شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو وارننگ دینے کے لئے ہوا میں گولیاں بھی چلائی گئیں، لیکن اس سے بھی مشتعل ہجوم رکی نہیں جس سے سکیورٹی اہلکاروں کو ان پر گولیاں چلانی پڑیں۔ اس واقعہ میں سات شہریوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے جن میں ایک نوجوان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


دراصل، سیکورٹی فورسیز کو یہاں خارپورا واقع سیب کے باغ میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر ملی تھی۔ اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے ہفتہ کی صبح علاقہ کو گھیر کر تلاشی مہم شروع کر دی۔ اس دوران دہشت گردوں نے خود کو گھرا پا کر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی دستہ کے جوانوں نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: پلوامہ انکاونٹر میں موسٹ وانٹیڈ ظہور ٹھوکر سمیت حزب المجاہدین کے 3 دہشت گرد ہلاک

موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد ظهور ٹھوکر پہلے فوج میں تھا اور 2016 میں دہشت گردی کی راہ پر چل پڑا تھا۔ ظھور احمد ٹھوکر فوج کی 173 ٹی اے بٹالین میں تعینات تھا۔ اس نے فوج کی ٹریننگ لینے کے بعد کئی آپریشن میں حصہ لیا تھا، لیکن ایک دن اچانک ٹھوکر اپنی رائفل کے ساتھ کیمپ سے لاپتہ ہو گیا۔ پھر جولائی میں حزب المجاہدین نے پریس ريليز جاری کر ٹھوکر کے حزب میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوکر کے پاس فوج کی کئی اہم جانکاریاں تھیں جس میں کون کون جوان جموں کشمیر کے ہیں اور وہ کشمیر میں کن کن آپریشن میں حصہ لے چکے ہیں۔
First published: Dec 15, 2018 01:47 PM IST