پنجاب کے امرتسر میں اتوار کو ہوئے بم دھماکہ میں پولیس کو اہم ثبوت ملے ہیں۔ امرتسر میں نرنکاری سماگم میں ہوئے دھماکہ کا ایک سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں نرنکاری بھون پر گرینیڈ سے حملہ کرنے والے دو بائیک سوار مشتبہ نظر آ رہے ہیں۔ وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے ان مشتبہ افراد کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات دینے والے کو 50 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دو شخص موٹر سائیکل پر نظر آ رہے ہیں جن کے چہرے ڈھکے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص جینس شرٹ پہنے ہوئے ہے جبکہ دوسرا کرتا پائجامہ پہنے ہوئے ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا کہ دونوں بلیک پلسر بائیک پر سوار ہیں جس پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی ہوئی ہے۔
بتا دیں کہ اتوار کو امرتسر کے باہری علاقہ میں مذہبی سماگم میں ہوئے گرینیڈ حملہ کو دہشت گردانہ حملہ مانا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے گرینیڈ سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔ اس حملے میں تین افراد ہلاک ، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے وقت نرنکاری بھون میں خواتین سمیت تقریبا 200 عقیدت مند موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امرتسربم دھماکہ: نرنکاری بھون میں دھماکہ کے بعد بٹھنڈا میں ہتھیارکے ساتھ دومشکوک افراد گرفتار، زندہ کارتوس بھی برآمدسینئر پولیس افسران کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے پولیس ڈائریکٹر جنرل( آئی جی) سریش اروڑہ نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں ایک خفیہ اطلاع میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیش محمد کے چھ سے سات دہشت گردوں کا ایک گروپ ریاست میں خاص طور پر فیروز پور میں موجود ہے۔ اس میں خونخوار دہشت گرد ذاکر موسیٰ کا بھی نام تھا۔ اس اطلاع کے بعد سے پنجاب ہائی الرٹ پر ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔