امرتسر میں دھماکوں کے بعد خوف کا ماحول، سامنے آئی ملزموں کی تصویر، مبینہ طور پر نیا شادی شدہ جوڑا بھی تھا شامل

Youtube Video

بتایا جا رہا ہے کہ سیوادار ملزموں کی نگرانی کر رہے تھے۔ ملزم دھماکے کی واردات کو انجام دینے کے بعد سرائے میں سو گئے تھے، جس کے بعد شک کی بنیاد پر سیواداروں نے ملزموں کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Punjab, India
  • Share this:
    چندی گڑھ۔ گرو نگری امرتسر میں گزشتہ 5 دنوں میں 3 دھماکوں کے واقعات نے پنجاب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان واقعات کے بعد اب پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان سب کی تصویریں سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئیں۔ سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) کے سیواداروں نے ان ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیوادار ملزموں کی نگرانی کر رہے تھے۔ ملزم دھماکے کی واردات کو انجام دینے کے بعد سرائے میں سو گئے تھے، جس کے بعد شک کی بنیاد پر سیواداروں نے ملزموں کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی۔

    ایس جی پی سی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا کہ ایس جی پی سی کی ٹیم نے دھماکے کی فوری تحقیقات کی اور ملزم کو پکڑ لیا ہے۔ دھامی نے دھماکے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کا پتہ لگانے میں ایس جی پی سی کے عملے کی کوششوں کی سراہنا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عملے نے واقعہ کو سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ایک شخص کو بیت الخلا میں داخل ہوتے اور باہر جاتے دیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے اس شخص کا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا کیا اور اسے پکڑ لیا۔



    خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کی جنسی ہراسانی کے الزام میں 3 پروفیسرز کے خلاف طلبا کا مظاہرہ

    انہوں نے بتایا کہ اہم ملزم نے گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک سرائے کی دوسری منزل پر واقع واش روم کی کھڑکی سے بم پھینکا۔ پھر وہ واپس کمرہ نمبر 225 میں آیا اوراس کے باہر سو گیا۔ انہوں نے کہا کہ رات کے وقت زائرین سرائے کے برآمدے اور کھلی جگہوں میں سوتے ہیں۔ ملزمین اس کمرے کے باہر سوئے تھے جہاں مبینہ طور پر جرم میں ملوث ایک نیا شادی شدہ جوڑا بھی سو رہا تھا۔ ملزموں کو صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا۔ گولڈن ٹیمپل کے قریب یہ تیسرا کم شدت کا دھماکہ تھا۔ پہلا دھماکہ 6 مئی کو ہیریٹیج اسٹریٹ اور دوسرا 8 مئی کو ہوا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: