اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دودن قبل امرتسرمیں نظرآیا تھا القاعدہ کا مبینہ دہشت گرد ذاکرموسیٰ، خفیہ ایجنسیوں نے پہلے ہی کیا تھا ہائی الرٹ

    القاعدہ کا مبینہ دہشت گرد ذاکر موسیٰ: فائل فوٹو

    القاعدہ کا مبینہ دہشت گرد ذاکر موسیٰ: فائل فوٹو

    پنجاب اورراجستھان سمیت شمالی ہندوستان کے کچھ دیگرریاستوں میں پہلے ہی حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ حال ہی میں پنجاب پولیس کے انٹلیجنس محکمہ نے ریاست میں جیش محمد کے 7-6 دہشت گردوں کے گھسنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ریاست میں الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

    • Share this:
      امرتسرحملے کے پیچھے القاعدہ دہشت گرد ذاکرموسیٰ کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ خفیہ محکمہ نے دو دن پہلے ہی اس کے پنجاب میں ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اسے دیکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے امرتسرمیں اس کے پوسٹربھی لگوائے تھے۔ اس بات کی بھی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ راجستھان اسمبلی انتخابات کو بھی نشانہ بناسکتا ہے۔

      امرتسرمیں آج ہوئے اس خوفناک بم حادثہ کے بعد مانا جارہا ہے کہ اس میں ذاکرموسیٰ کا بڑا کردارہوسکتا ہے۔ حالانکہ پنجاب پولیس نے اس کے امکان کوفی الحال خارج کردیا ہے۔ اسی ضمن میں پولیس اورانٹلیجنس سبھی پہلووں پرغورکرکے جانچ کررہی ہیں۔

      پنجاب اورراجستھان سمیت شمالی ہندوستان کے کچھ دیگرریاستوں میں پہلے ہی حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ حال ہی میں پنجاب پولیس کے انٹلیجنس محکمہ نے ریاست میں جیش محمد کے 7-6 دہشت گردوں کے گھسنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ریاست میں الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

      وہیں کشمیرمیں سخت سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے حزب المجاہدین کمانڈر ذاکرموسیٰ کے بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ پنجاب پہنچنے کی اطلاع تھی۔ ایک رپورٹ میں اس کے پنجاب سے راجستھان بھاگنے کی بھی اطلاع ملی، جس میں کہا گیا کہ وہ اسمبلی انتخابات کو نشانہ بناسکتا ہے۔

      پنجاب بم دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے اورکسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری بھی نہیں لی ہے، لیکن شک کی سوئی ذاکرموسیٰ کی طرف بھی گھوم رہی ہے۔

      واضح رہے کہ جب ذاکرموسیٰ کو ـ17 اکتوبر2016) کو حزب المجاہدین کا کمانڈر بنایا گیا تھا۔ اسی دوران اس کا ویڈیو سامنے آیا تھا، جو کافی چرچامیں رہا تھا۔ ویڈیو میں وہ ہندوستان کے خلاف بھڑکاو باتیں کرکے دھمکی دے رہا تھا۔

      ذاکرموسیٰ ویڈیومیں دہشت گردوں سے کہہ رہا تھا، جو حملے چل رہے ہیں اسے جاری رکھیں، کیونکہ اللہ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے۔ آزادی کا سورج ہم ضرور دیکھیں گے۔ ہندوستان کو دھمکی دیتے ہوئے اس نے کہا تھا اس بارفوج، پولیس یا باقی انڈین ایجنسیوں کو مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ انہیں خود پتہ ہے کہ اس بار ان کا سامنا کس سے ہے؟ ہم دھمکیاں دینے کے عادی نہیں ہیں۔ 'آئی بلیو ان ایکشن'۔

      ویڈیو میں ذاکرموسیٰ نے کہا تھا کہ "کئی لوگوں نے جہاد کا راستہ اختیارکیا ہے، وہ ہتھیارچھین لائے ہیں، وہ ہمارے ساتھ آئے ہیں۔ انشا اللہ جو بھی بھائی ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں، ہم تہہ دل سے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اوران کا استقبال کرتے ہیں"۔

      میڈیا میں ذاکرموسیٰ کے نام سے مشہور اس دہشت گرد کا اصلی نام ذاکررشید بھٹ ہے۔ تقریباً 20 سے 30 سال کی عمرکا بتایا جانے والا موسیٰ میڈیا کے ذریعہ اپنے پیغام میں ماہرمانا جاتا ہے۔ برہان وانی کی موت کے بعد موسیٰ کو نیا پوسٹربوائے بتایا گیا تھا۔

      موسیٰ نے 2013 میں چنڈی گڑھ کے ایک انجینئرنگ کالج میں پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑ دی تھی۔ تعلیم یافتہ خاندان کا موسیٰ جموں وکشمیر میں 2013 سے سرگرم ہے۔ وہ اے پلس زمرے کا دہشت گرد ہے۔ فوج نے اس پر12 لاکھ کے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:          القاعدہ سے منسلک مبینہ دہشت گرد ذاکرموسیٰ فرار، انتخابی ریلیوں کو بناسکتا ہے نشانہ: رپورٹ

      یہ بھی پڑھیں:              نائن الیون حملہ سے متعلق برطانوی خفیہ ایجنٹ کا سنسنی خیز دعویٰ

      یہ بھی پڑھیں:    اسامہ بن لادین کو مارنے میں امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر کی جان کو خطرہ

      یہ بھی پڑھیں:   القاعدہ سے وابستہ تین افراد کو دہشت گردوں کی فہرست میں امریکہ نے کیا شامل ، پابندی عائد
      First published: