امرتپال کی ماں نے کہا: بیٹے نے شیر کی طرح خودسپردگی کی، پولیس نے کہا : اس کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا
امرتپال کی ماں نے کہا: بیٹے نے شیر کی طرح خودسپردگی کی، پولیس نے کہا : اس کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا ۔ فائل فوٹو ۔
Amritpal Singh Arrested: پنجاب پولیس نے اتوار کو کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے مفرور سکھ علاحدگی پسند لیڈر امرتپال سنگھ کو ایک بڑے آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خالصتانی لیڈ امرتپال قتل کی کوشش، قانون نافذ کرنے میں رکاوٹ ڈالنے اور بدامنی پیدا کرنے سمیت کئی الزامات میں مطلوب تھا۔
چندی گڑھ : پنجاب پولیس نے اتوار کو کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے مفرور سکھ علاحدگی پسند لیڈر امرتپال سنگھ کو ایک بڑے آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خالصتانی لیڈ امرتپال قتل کی کوشش، قانون نافذ کرنے میں رکاوٹ ڈالنے اور بدامنی پیدا کرنے سمیت کئی الزامات میں مطلوب تھا۔ وہیں امرتپال سنگھ کی ماں بلویندر کور نے اپنے بیٹے کی خودسپردگی پر کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ اس نے ایک 'یودھا' کی طرح خود سپردگی کی ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قانونی جنگ لڑیں گی اور جلد ہی ان سے ملاقات کریں گی۔
وہیں امرتسر میں امرتپال سنگھ کے والد ترسیم سنگھ نے کہا کہ ہمیں ٹی وی کے ذریعہ معلوم ہوا کہ امرتپال نے خود کو پولیس کے سامنے پیش کیا ہے۔ اگر خودسپردگی کرنے کی بات ہوتی تو یہاں بھی ہو سکتی تھی، لیکن جو ڈرامہ ہونا تھا وہ ہو گیا۔ ہمیں اس بات پر فخر محسوس ہورہا ہے کہ اس نے ایک سکھ کے طور پر خودسپردگی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقدمہ لڑیں گے کیونکہ وہ سماج کیلئے کام کر رہا تھا، وہ منشیات کے خلاف کام کر رہا تھا، وہ لوگوں کو بچانے کا کام کر رہا تھا، جو نوجوانوں کو بچا رہا تھا حکومت اس کو بدنام کر رہی ہے ، حکومت نشہ ختم کرنے والے کو ختم کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ امرتپال اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب مارچ میں اس کے حامیوں نے تلواروں، چاقوؤں اور بندوقوں سے لیس ہو کر ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ امرتپال موگا ضلع کے قریب روڈے گاؤں میں موجود ہے اور اس نے گاؤں کے سبھی راستوں کو بند کرنے کیلئے بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات کر دیا ۔ افسران نے مزید کہا کہ وہ ایک گرودوارے کے اندر تھا اور انہوں نے اس کو گرفتار کرتے وقت گرودوارے کے وقار کو برقرار رکھا ۔
مزید معلومات دیتے ہوئے سینئر پولیس افسر سکھچین سنگھ نے بتایا کہ امرتپال سنگھ کو پنجاب پولیس نے آج صبح تقریباً 6:45 بجے گاؤں روڈے سے گرفتار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے امرتپال کو گھیر لیا تھا اور اس کے پاس فرار ہونے کا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔
پولیس افسر نے کہا کہ امرتپال سنگھ کو قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت ڈبرو گڑھ بھیجا گیا ہے اور اس سے گہرائی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔