ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کسانوں کے احتجاج پر کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا : ایم ایس پی کو فوڈ سیکورٹی بل میں ڈال دیں ، کسان یہی سننا چاہتے ہیں

کسان آندولن میں خالصتانیوں کے شامل ہونے کی بات پر امریندر سنگھ نے کہا کہ میک اپ یوور مائنڈ ، کبھی کہتے ہیں کہ امریندر انجینئر کررہا ہے ، کبھی کہتے ہیں کہ خالصتانی نے انجینئر کیا ۔

  • Share this:
کسانوں کے احتجاج پر کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا : ایم ایس پی کو فوڈ سیکورٹی بل میں ڈال دیں ، کسان یہی سننا چاہتے ہیں
کسانوں کے احتجاج پر کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا : ایم ایس پی کو فوڈ سیکورٹی بل میں ڈال دیں ، کسان یہی سننا چاہتے ہیں

کسانوں کو احتجاج کرنے کیلئے دہلی کے نرنکاری میدان میں جگہ دے دی گئی ہے ۔ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سگنھ نے مرکزی حکومت کے ذریعہ کسانوں کو دہلی کے اندر داخل ہوکر احتجاج کرنے کو منظوری دینے کی سراہنا کی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کو جلد سے جلد کسانوں سے بات چیت کرکے زرعی قوانین سے وابستہ ان کی تشویشات کو حل کرنا چاہئے ۔ نیوز18 پنجاب کے ساتھ خاص بات چیت میں کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے تو انشورینس دیدیا ، لیکن اگر بی جے پی کی حکومت نہیں بنی یا کانگریس کی حکومت نہیں بنی تو کیا گارنٹی ہے؟


انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایم ایس پی کو فوڈ سیکورٹی بل میں ڈال دیں تاکہ یہ پرماننٹ فیچر رہے گا اور یہی کسان سننا چاہتے ہیں ۔ منڈی سسٹم ، آڑتی سسٹم برقرار رہے ۔ کیپٹن امریندر نے کہا کہ میں بچولیا نہیں جانتا ہوں ، 100 سال سے چل رہا ہے ، کسی نے بچولیا نہیں کہا ۔ بدقسمتی سے انہیں سمجھ نہیں ہے ۔ کارپوریٹس جو ہیں وہ بچولیا نہیں ہوں گے ، وہ بھی تو خرید کرکے آگے بیچیں گے ۔ آڑتی بھی تو یہی کرتا ہے ۔


کسان آڑتی اور منڈی سسٹم برقرار رکھنا چاہتے ہیں ، لیکن محدود مت کریں کہ صرف کارپوریٹ ہاوس ہی خرید سکتے ہیں ، کوئی اور نہیں خرید سکتا ۔ آڑتی اور منڈی سسٹم چلنے دو ، کارپوریٹ ہاوس بھی خریدیں ۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے بیان پر کیپٹن نے کہا کہ کچھ بھی ہو آخر میں بات چیت کیلئے ہی بیٹھنا ہوتا ہے ۔


تین تاریخ کو بلایا یا ہے مرکزی حکومت نے ، لیکن انہوں نے پہلے سے اعلان کیا ہوا تھا ۔ اگر وہ دہلی جانا چاہتے ہیں تو جانیں دو ، اپنی بات کرنے دیں ۔ کسان آندولن میں خالصتانیوں کے شامل ہونے کی بات پر امریندر سنگھ نے کہا کہ میک اپ یوور مائنڈ ، کبھی کہتے ہیں کہ امریندر انجینئر کررہا ہے ، کبھی کہتے ہیں کہ خالصتانی نے انجینئر کیا ۔ ایم ایس پی کو لیجسلیٹو سسٹم میں بنا دیں ، ہماری بات تو سن لیں جو ہم کر رہے ہیں ، وہ ہوا میں تو نہیں کررہے ہیں ۔ گورنر صاحب کس لئے بیٹھے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 28, 2020 06:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading