پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ائیرفورس کے حملے پر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا : لوہا لوہے کو کاٹتا ہے
نوجوت سنگھ سدھو
پاکستان کو لے کر متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے سدھو نے اس حملہ پر ٹویٹ کرکے کہا کہ لوہا لوہے کو کاٹتا ہے ، آگ آگ کو کاٹتی ہے ، سانپ جب ڈنک مارتا ہے تو اس کا اینٹی ڈوز زہر ہی ہے ۔ دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے
پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ائیرفورس کے فضائی حملہ پر پنجاب کے کابینی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کا بھی بیان آیا ہے ۔ پاکستان کو لے کر متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے سدھو نے اس حملہ پر ٹویٹ کرکے کہا کہ لوہا لوہے کو کاٹتا ہے ، آگ آگ کو کاٹتی ہے ، سانپ جب ڈنک مارتا ہے تو اس کا اینٹی ڈوز زہر ہی ہے ۔ دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ سدھو نے ہندوستانی ائیرفورس کا سلام بھی پیش کیا ۔
خیال رہے کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد کے 200 سے زیادہ دہشت گرد مار گرائے ۔ ائیرفورس کے 12 میراج جنگی جہازوں نے پی او کے میں گھس کر جیش کے پانچ دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کردیا ۔
लोहा लोहे को काटता है,
आग आग को काटती है,
सांप जब डंक मारता है, उसका एंटीडोट विष ही है,
आतंकियों का विनाश अनिवार्य है|
भारतीय वायु सेना की जय हो @IAF_MCC
जय हिन्द 🇮🇳 जय हिन्द की सेना 🇮🇳
غور طلب ہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد نوجوت سنگھ سدھو تنازعات میں گھر گئے تھے ۔ یہاں تک کہ سدھو کو کپل شرما کے کامیڈی شو سے بھی باہر ہونا پڑگیا تھا اور لوگوں کی مخالفت برداشت کرنی پڑی تھی ۔ پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کو لے کر سوال پر انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی ملک نہیں ہوتا ، کوئی ذات یا مذہب نہیں ہوتا ۔ اس بیان کو لے کر پنجاب اسملبی میں اکالی دل کے لیڈر اور سدھو میں توتو میں میں بھی ہوئی تھی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔