உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Punjab Election Results 2022: ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ، آنے لگے ابتدائی رجحانات

    Youtube Video

    پنجاب اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج : پنجاب اسمبلی انتخابات میں فیصلہ کا وقت قریب آگیا ہے ۔ تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوجائے گا ۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہونے کے کچھ وقت کے بعد سے رحجانات آنے شروع ہوجائیں گے ۔

    • Share this:
      Punjab Election Results 2022: پنجاب اسمبلی انتخابات میں آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور ابتدائی رجحانات بھی آنے لگے ہیں ۔ بتادیں کہ پنجاب کی سبھی 117 سیٹوں پر 20 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی ۔ پنجاب الیکشن میں تقریبا 72 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا تھا۔ وہیں اگر ریاست میں گزشتہ تین اسمبلی انتخابات سے اس کا موازنہ کیا جائے تو اس بار سب سے کم ووٹنگ ہوئی تھی ۔ سال 2017 کے پنجاب اسمبلی الیکشن میں 77.40 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی، جبکہ 2007 میں 75.45 اور 2012 یہ 78.20 فیصد رہا تھا۔

      پنجاب میں کانگریس چرنجیت سنگھ چننی  کے چہرے پر اسمبلی الیکشن لڑی تو وہیں  جیت کا دعویٰ کر رہی عام آدمی پارٹی نے بھگونت مان کو وزیر اعلیٰ عہدے کا امیدوار بنایا ہے ۔ جبکہ کیپٹن امریندر سنگھ نے کانگریس چھوڑ کر اپنی پارٹی بناکر بی جے پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تو وہیں بی جے پی نے اس بار اپنے پرانی اتحادی جماعت شرومنی اکالی دل کا ساتھ نہ رکھ کر اسمبلی الیکشن لڑا۔

      نیچے دیکھئے الیکشن سے متعلق ہر تازہ اپ ڈیٹ

      ابتدائی رجحانات میں کانگریس آگے چل ہی ہے ، مگر عام آدمی پارٹی بھی کانٹے کی ٹکڑ دیتی نظر آرہی ہے ۔

       

      اروند کیجریوال کی AAP سات سال تک دہلی پر حکومت کرنے کے بعد پنجاب میں برسراقتدار آکر تاریخ رقم کرنے کی امید کر رہی ہے۔ اگرچہ مختلف ایگزٹ پولز نے کہا ہے کہ کانگریس مسلسل دوسری بار حکومت نہیں بنا سکے گی، لیکن کانگریس کی پنجاب یونٹ کے لیڈروں نے اصرار کیا ہے کہ ان کی پارٹی جیت جائے گی۔

      شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر بادل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پارٹی، جس نے بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑا تھا، 80 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ اس کا بہت فائدہ ہوگا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی پنجاب لوک کانگریس اور بی جے پی نے انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

      Assembly Election Results 2022: سخت سیکورٹی کےدرمیان5ریاستوں میں صبح8بجےشروع ہوگی ووٹوں کی گنتی، پھر آئیں گے رحجانات


      کانگریس کی پنجاب یونٹ کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو نے بدھ کو کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی پہلی میٹنگ جمعرات کو ہی ہوگی۔ کانگریس جنرل سکریٹری اجے ماکن اور ترجمان پون کھیرا کو پنجاب بھیجا گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: