உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Punjab Election Results 2022: بھگونت مان نے کہا : عوام نے بدلاو کی سیاست کیلئے ووٹ کیا

    Punjab Election Results 2022: پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ رجحانات میں اسمبلی کی 117 سیٹوں میں سے 80 سے زیادہ سیٹوں پر عام آدمی پارٹی آگے ہے ۔

    • Share this:
      Punjab Election Results 2022: پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ رجحانات میں اسمبلی کی 117 سیٹوں میں سے 80 سے زیادہ سیٹوں پر عام آدمی پارٹی آگے ہے ۔ وہیں کانگریس کافی پیچھے نظر آرہی ہے۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی کے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان بھی گوردوارے میں پوجا کرنے کیلئے پہنچے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  پنجاب کے لوگوں نے تبدیلی کی سیاست کیلئے ووٹ کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے :  اپنی اپنی سیٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں تین موجودہ وزرائے اعلی، دو ریاستوں میں بی جے پی کی ساکھ داو پر

      رجحانات میں بی جے پی کو اتر پردیش، منی پور، اتراکھنڈ میں زبردست برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم پنجاب عام آدمی پارٹی اور گوا میں کانریس بھی ٹکر دیتی نظر آرہی ۔ ابتدائی اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ یوپی میں ایک بار پھر بی جے پی حکومت اقتدار میں واپس آ رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھئے : رجحانات پر اکھیلیش یادو نے کہا : وقت آگیا ہے اب 'فیصلوں' کا

      دریں اثنا خبر ہے کہ تین وزرائے اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، پشکر سنگھ دھامی اور پرمود ساونت اپنی اپنی سیٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔ ایک طرف اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو زبردست برتری ملتی نظر آ رہی ہے تو وہیں اتراکھنڈ اور منی پور میں بھی بی جے پی آگے ہے۔ انتخابی مرحلے سے گزرنے والی پانچ میں سے چار ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔

      پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی چمکور صاحب اور بھدور دو سیٹوں سے میدان میں ہیں۔ ابتدائی رجحانات میں چنی عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں دونوں سیٹوں سے پیچھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک طرف چمکور صاحب سے عام آدمی پارٹی کے چرنجیت سنگھ آگے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھدور میں بھی اے اے پی کے امیدوار لبھ سنگھ بڑے فرق سے آگے چل رہے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: