உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرینکا ، راہل کو تجربہ نہیں ، سدھو کو وزیر اعلی بننے سے روکوں گا : امریندر سنگھ

    پرینکا ، راہل کو تجربہ نہیں ، سدھو کو وزیر اعلی بننے سے روکوں گا : امریندر سنگھ ۔ فائل فوٹو ۔

    پرینکا ، راہل کو تجربہ نہیں ، سدھو کو وزیر اعلی بننے سے روکوں گا : امریندر سنگھ ۔ فائل فوٹو ۔

    Captain Amarinder Singh News: پنجاب کے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ نے ایک مرتبہ پھر نوجوت سنگھ سدھو پر حملہ بولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی قیمت پر سدھو کو ریاست کا وزیر اعلی نہیں بننے دیں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ : پنجاب کے سابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اب ریاست کے کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف کھل کر محاذ کھول دیا ہے ۔ امریندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے پاس تجربہ کی کمی ہے ۔ سدھو پر حملہ آور نظر آرہے کیپٹن نے واضح طور پر کہا کہ وہ سدھو کو ہرانے کیلئے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ان کے خلاف ایک مضبوط امیدوار کھڑا کریں گے ۔

      امریندر سنگھ نے بدھ کو کہا کہ وہ سدھو کو پنجاب کا وزیر اعلی امیدوار بننے سے روکنے کیلئے پوری طاقت لگا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی سدھو کو وزیر اعلی کا امیدوار بناتی ہے تو وہ بھی پوری طرح سے انہیں روکنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے سخت لہجہ میں حملہ بولتے ہوئے سدھو کو خطرناک آدمی بتاتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں سے ملک کو بچانے کی ضرورت ہے ۔ امریندر سنگھ نے کہا کہ سدھو کو ہرانے کیلئے وہ 2022 اسمبلی انتخابات میں ان کے خلاف مضبوط امیدوار اتاریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کیلئے خطرناک ہیں ، انہیں روکنے کیلئے میں کوئی بھی قدم اٹھاوں گا ۔

      سابق وزیر اعلی نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو تین ہفتے پہلے ہی اپنے استعفی کی پیش کش کردی تھی ، لیکن انہوں نے عہدہ پر برقرار رہنے کیلئے کہا ۔ امریندر سنگھ نے کہا کہ اگر وہ مجھے بلاکر استعفی دینے کیلئے کہتیں تو میں فورا استعفی دیدیتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور ایک فوجی مجھے پتہ ہے کہ کیسے کام کرنا ہے اور کیسے واپس آنا ہے ۔

      امریندر سنگھ نے کہا کہ پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی میرے بچے جیسے ہیں ۔ کوئی چیز ایسے نہیں ختم ہونی چاہئے ، میں دکھی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ راہل اور پرینکا تجربہ کار نہیں ہیں ، ان کے صلاح کاروں نے انہیں پوری طرح سے غلط بات بتائی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: