உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب سے منی پور تک ہل اٹھی زمین، محسوس کئے گئے زلزلے کے ہلکے جھٹکے

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    نئی دہلی۔ پنجاب کے امرتسر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ پنجاب کے امرتسر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پنجاب اور آس پاس کے علاقے میں آئے زلزلے کی شدت 4.4 بتائی جا رہی ہے۔ پنجاب کے ساتھ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی زلزلے آنے کی خبر ہے۔ اس سے پہلے صبح جنوبی گجرات کے سورت ضلع میں بھی ریختر پیمانے پر 4.7 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

      تاہم ملک کے کئی حصوں میں آئے اس زلزلے میں جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گجرات میں آئے زلزلے کا مرکز سورت کے شمال مغرب میں 24 کلومیٹر دور بھاڈا گاؤں تھا۔ گجرات میں زلزلہ آج صبح نو بج کر 24 منٹ پر آیا۔

      وہیں منی پور کے چنڈیل میں بھی صبح آٹھ بج کر ایک منٹ پر 3.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ بتا دیں کہ ہندوستان کے ساتھ جاپان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جاپان کے اباراکی صوبے میں ریختر پیمانے پر 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے جاپان میٹرولوجیكل ایجنسی (جےایم اے) کے حوالے سے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز اباراكی تھا جو بحر اوقیانوس سے ملا ہوا اور ٹوکیو کے شمال مشرق میں ہے۔

       
      First published: