پنجاب: راج پورہ کے گوردوارے میں جوتے پہن کر داخل ہونے والے شخص کو کیاگیاگرفتار، کیاہےمعاملہ؟
پولیس نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
یہ خبر پھیلتے ہی پولیس اسٹیشن (سٹی) راج پورہ کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ راج پورہ سٹی انسپکٹر راجیش ملہوترا نے کہا کہ اس شخص کے خلاف دفعہ 295A (جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایک شخص کو اس وقت پولیس کے حوالے کر دیا گیا جب وہ مبینہ طور پر جوتے پہنے اور بغیر سر ڈھانپے راج پورہ ٹاؤن کے ایک گرودوارے (Rajpura Gurdwara) میں داخل ہوا۔ گرودوارہ سری گرو سنگھ سبھا کے سیواداروں (رضاکاروں) نے اس شخص کو پکڑ لیا، جس کی شناخت ساحل (Sahil) کے نام سے ہوئی اور اسے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ خبر پھیلتے ہی پولیس اسٹیشن (سٹی) راج پورہ کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ راج پورہ سٹی انسپکٹر راجیش ملہوترا نے کہا کہ اس شخص کے خلاف دفعہ 295A (جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے راج پورہ میں گرودوارہ کمیٹی کے صدر ابریندر سنگھ کانگ نے کہا کہ وہ اس واقعے کا سرگرمی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔
اس شخص کی ماں نے بتایا کہ وہ پٹیالہ کے ایک اسپتال میں ڈپریشن کے لیے زیر علاج تھا۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔