اسمبلی انتخابات کے نتائج پرسدھو نے کہا "اب راہل گاندھی لال قلعہ پرپھہرائیں گے جھنڈا"۔
پنجاب حکومت کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو۔
پنجاب حکومت میں وزیراوربی جے پی کے سابق لیڈرنے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج نے پورا گیم پلٹ دیا ہے۔ اب 2019 لوک سبھا الیکشن میں راہل گاندھی لال قلعہ پرجھنڈا پھہرائیں گے۔
اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ تین ریاستوں میں کانگریس نے حکومت بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ان الیکشن میں نتائج پرپنجاب حکومت میں وزیراورسابق بی جے پی لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج نے پورا گیم پلٹ دیا ہے۔ اب 2019 لوک سبھا الیکشن میں راہل گاندھی لال قلعہ پرجھنڈا پھہرائیں گے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ یہ ایک سچائی کی جنگ تھی، جس نے نہ صرف پورا گیم پلٹ دیا بلکہ ایسا انقلاب لاکرکھڑا کردیا ہے کہ ہرگلی محلے میں کانگریس کا کارکن پرجوش ہے اورایک ایسی بنیاد دی ہے کہ راہل بھائی آنے والے وقت میں لال قلعہ پرجھنڈا پھہرائیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب، چھتیس گڑھ اورمدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت بنانے جارہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت تھی اوریہ امید کی جارہی تھی کہ لوک سبھا الیکشن سے قبل اس سیمی فائنل میں بی جے پی کانگریس کو اخلاقی طورپرمضبوط نہیں ہونے دے گی۔ اس الیکشن میں کانگریس امیدواروں کے لئے نوجوت سنگھ سدھو نے بھی انتخابی تشہیرکی تھی۔
NS Sidhu: Ye ek sachai ki jung thi jisne na sirf pasa palta balki aisa dhadhkta hua Inquilab laake khada kar diya ki har gali-mohalle mein Congress ka worker utsahit hai aur ek aisi neev di hai ki Rahul bhai aane waale samay mein lal kile pe jhanda fehraenge. #AssemblyResults2018pic.twitter.com/O3dgjS1kNj
Chandigarh: Punjab Minister Navjot Singh Sidhu paid a courtesy call on CM Capt Amarinder Singh & gifted him replica of a black partridge bird today. #Punjabpic.twitter.com/pvXdOhsG3b
وہیں نوجوت سنگھ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ سے بھی رسمی ملاقات کی۔ نوجوت سنگھ سدھو کے پاکستان دورہ کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ یہاں انہوں نے سندھ کی ایک چڑیا بلیک پارٹزبطور تحفہ بھی پیش کیا۔ حالانکہ کرتارپورکاریڈور کے سنگ بنیاد کے لئے پاکستان جانے کو لے کرامریندرسنگھ اورنوجوت سنگھ میں اختلاف دیکھنے کو ملا تھا کیونکہ کیپٹن امریندرسنگھ نے وہاں جانے سے منع کیا تھا۔ تاہم سدھو نےپاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے اپنی دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے جانے کافیصلہ کیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔