امرتسر۔ پنجاب کے اجنالا میں پولیس نے رنجیت سنگھ نام کے ایک برخاست اے ایس آئی افسر کو اسمگلروں سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار اے ایس آئی کے پاس سے 2 پاکستانی سم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ رنجیت پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر رہ چکا ہے۔ منشیات اسمگلنگ کیس میں ملوث پائے جانے پر اسے محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے رنجیت کے ساتھ هرجندر سنگھ نامی بدنام منشیات اسمگلر کو بھی گرفتار کیا ہے۔
بی ایس ایف کی شکایت پر پولیس نے یہ کارروائی کی۔ تھانہ اجنالا کے ایس ایچ او نے بتایا کہ 27-28 جنوری کی رات کو پاکستان کی سرحد پر بی ایس ایف کی کامل ڈوگر پوسٹ کے پاس جوانوں اور پاکستانی اسمگلروں کے وسط گولہ باری ہوئی تھی جس میں ایک پاکستانی اسمگلر کو مار گرایا گیا تھا۔ مارے گئے اسمگلر کی جیب سے کچھ کاغذات ملے تھے جس سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ اے ایس آئی رنجیت اور اسمگلروں کے درمیان تعلقات تھے۔ پولیس کے مطابق رنجیت پاکستانی اسمگلروں کے ساتھ مل کر مسلسل اسمگلنگ کر رہا تھا۔
معلومات ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے سرحد کے قریبی گاؤں دھنوئی سے دونوں کی گرفتاری کی۔ پولیس کے مطابق رنجیت سنگھ اور ہرجندر وہاں منشیات اسمگلنگ سے متعلق کام سے پہنچے تھے جسے بی ایس ایف کی کارروائی کی وجہ سے پاکستانی اسمگلر ناکام ہو گئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔