Punjab Road Accident: پنجاب میں پیدل جا رہے عقیدت مندوں کو ٹرک نے کچلا، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پنجاب میں پیدل جا رہے عقیدت مندوں کو ٹرک نے کچلا، 8 افراد جاں بحق
پنجاب کے گڑھ شنکر میں کل دیر رات سڑک حادثے میں آٹھ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کی دیر رات تقریباً 50 عقیدت مند بیساکھی کے اجتماع میں شرکت کے لیے چرن چھو گنگا کی طرف پیدل جا رہے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔
چنڈی گڑھ: پنجاب کے گڑھ شنکر میں کل دیر رات سڑک حادثے میں آٹھ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کی دیر رات تقریباً 50 عقیدت مند بیساکھی کے اجتماع میں شرکت کے لیے چرن چھو گنگا کی طرف پیدل جا رہے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ حادثے میں پانچ عقیدت مندوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین لوگوں کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پانچ عقیدت مند ایک ہی خاندان کے بتائے جا رہے ہیں۔ مرنے والے تمام عقیدت مندوں کا تعلق یوپی کے مظفر نگر سے ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو ہی پنجاب کے گڑھ شنکر علاقے کے گڑھی مانوسوال کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ بیساکھی کے موقع پر لنگر کا انتظام کرنے گڑھ شنکر سب ڈویژن کے شری کھرال گڑھ صاحب جا رہے تھے۔ ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کا خوف! گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10،000 سے زیادہ نئے کووڈ کیس، ایک دن میں 30 فیصد اضافہ
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گڑھ شنکر کی سڑکوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گڑھ شنکر ننگل جانے والی سڑک کی کافی عرصے سے مرمت نہیں کی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اول تو سڑک کی حالت خراب ہے اور دوسرا سڑک پر تیز موڑ اور اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ڈرائیور گاڑیوں پر سے کنٹرول کھو بیٹھتے ہیں اور گاڑیاں الٹ جاتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کو لوگ حادثات کو لے کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر سکتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ بیساکھی تہوار کے موقع پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں اجتماعات کا انعقاد اور لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے پنجاب کی سڑکوں پر عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ مرکزی گوردواروں کی طرف جاتی ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔