پی ایم نریندر مودی سے سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے کی ملاقات، چاردھام یاترا، جوشی مٹھ سمیت ان مسائل پر تبادلہ خیال
پی ایم نریندر مودی سے سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے کی ملاقات
CM Pushkar Singh Dhami Meets PM Narendra Modi: وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سی ایم دھامی نے پی ایم مودی کو شری کیدارناتھ اور شری بدری ناتھ دھام، گنگا تلسی، گنگوتری یامونوتری، الکنندا اور منداکنی گنگا کے پانی کے ساتھ ساتھ رودرکش کی مالا بھی پیش کی۔
نئی دہلی: وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سی ایم دھامی نے پی ایم مودی کو شری کیدارناتھ اور شری بدری ناتھ دھام، گنگا تلسی، گنگوتری یامونوتری، الکنندا اور منداکنی گنگا کے پانی کے ساتھ ساتھ رودرکش کی مالا بھی پیش کی۔ ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہنے والی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریاست کی ترقی سے متعلق کئی مسائل پر پی ایم مودی سے رہنمائی طلب کی۔
چاردھام یاترا کے انتظامات کے بارے میں وزیر اعظم کو جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عقیدت مند ریکارڈ تعداد میں درشن کرنے آ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی مدد سے جوشی مٹھ میں راحت کا کام کیا جا رہا ہے۔ وہاں حالات معمول پر ہیں۔ جوشی مٹھ کے تناظر میں وزیر اعظم نے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ 2024 سے پہلے اپوزیشن اتحاد کی پیش گوئی پر بولے فاروق عبداللہ، کہا- میرے پاس جادوئی چراغ نہیں
چیف منسٹر دھامی نے وزیراعظم سے 2023 میں ریاست میں مجوزہ سرمایہ کار سمٹ کے افتتاح کے لئے وقت دینے کی درخواست کی۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے مانسکھنڈ کے تحت جاگیشور دھام، آدی کیلاش، پاروتی سروور، اوم پروت کے درشن، لوہاگھاٹ میں مایاوتی آشرم کا دورہ کرنے کے ساتھ ہی سرحدی ضلع پتھورا گڑھ میں عوامی خطاب اور مختلف ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے پر زور دیا۔
اتراکھنڈ میں جلد ہو سکتا ہے انویسٹرس میٹ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں علاقائی رابطہ اسکیم کے تحت ریاست میں فضائی خدمات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست میں ہوائی خدمات کی ترقی کے لیے، وزیر اعلیٰ نے شہری ہوابازی کی وزارت، حکومت ہند سے درخواست کی کہ وہ ریاست سے متعلق معاملات کو جلد نمٹانے کے لیے متعلقہ افراد کو ہدایت دیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دہرادون میں جولی گرانٹ ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے 243 ایکڑ اراضی حاصل کی جا رہی ہے۔ پنت نگر ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے فزیبلٹی سروے کیا جا چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل سے نینی سینی ہوائی اڈے کے لائسنس کی تجدید کرنے، جولی گرانٹ ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے این ٹی آر او سے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی درخواست کی۔ دہرادون-پتھورا گڑھ-ہنڈن ہوائی سروس اور دہرادون ہلدوانی-پتھورا گڑھ الموڑہ ہیلی کاپٹر سروس کے ہموار آپریشن کے لیے متعلقہ لوگوں کو ہدایت دینے کی تاکید کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار کو 5.5 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سیاحت، زراعت، صنعت، صحت، تعلیم اور خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اکتوبر/نومبر 2023 میں ریاست میں انویسٹمنٹ سمٹ منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔