உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پشکر سنگھ دھامی ہوں گے اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی

    پشکر سنگھ دھامی ہوں گے اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی

    پشکر سنگھ دھامی ہوں گے اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی

    بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں پشکر سنگھ دھامی کے نام پر مہر لگائی گئی ہے ۔ اب پشکر سنگھ دھامی اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ۔ پشکر سنگھ دھامی اتراکھنڈ کے کھٹیما سے ممبر اسمبلی ہیں ۔

    • Share this:
      دہرادون : اتراکھنڈ میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں پشکر سنگھ دھامی کے نام پر مہر لگائی گئی ہے ۔ اب پشکر سنگھ دھامی اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ۔ پشکر سنگھ دھامی اتراکھنڈ کے کھٹیما سے ممبر اسمبلی ہیں ۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی نے ایک نوجوان چہرے پر داو لگایا ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ آج ہی حلف برداری تقریب بھی ہوگی ۔

      46 سال کے دھامی بی جے پی کے نوجوان لیڈر ہیں اور اتراکھنڈ میں ابھی تک بنے سبھی وزرائے اعلی میں سب سے نوجوان ہیں ۔ دھامی کی پیدائش 16 دسمبر 1975 کو ریاست کے سرحدی ضلع پتھورا گڑھ کی تحصیل ڈی ڈی ہاٹ کے ٹنڈی گاوں میں ہوئی ۔ ان کا تعلق فوجی کنبہ سے رہا ہے اور وہ تین بہنوں کے بھائی ہیں ۔ ان کے والد سابق فوجی جوان تھے ۔


      دھامی ابتدائی تعلیم گاوں میں ہی ہوئی اور اعلی تعلیم لکھنو یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ پشکر دھامی مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ہیں ۔ دھامی کو سابق وزیر اعلی اور فی الحال مہاراشٹر اور گوا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا قریبی مانا جاتا ہے ، لیکن ان کی شبیہ ایک غیر منتازع لیڈر کے طور پر رہی ہے ۔

      ریس میں پشکر دھامی نے ان لیڈروں کو چھوڑا پیچھے

      بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج ، چیف قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ انل بلونی ، ڈی ڈی ہاٹ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے سینئر ممبر اسمبلی بشن سنگھ چپھال ، تیرتھ سنگھ راوت سرکار میں کابینہ وزیر رہے ہیں ۔ تیرتھ سرکار میں کابینہ وزیر رہے اور 2014 لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ستپال مہاراج ، شری نگر سے ممبر اسمبلی دھن سنگھ راوت ویسے تو پہلی مرتبہ ہی ممبر اسمبلی ہیں ، تاہم ترویندر کے ساتھ ہی تیرتھ سرکار میں بھی آزادانہ چارج کے طور پر وزیر مملکت رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: