نئی دہلی: محکمہ تعمیرات عامہ ( پی ڈبلیو ڈی) میں 10 کروڑ کے گھوٹالے معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے رشتہ دار ونے بنسل کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے جانچ ایجنسی کو نوٹس بھیجا۔ کورٹ نے جانچ ایجنسی سے 31 مئی تک کورٹ میں جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ ونے بنسل فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔
دہلی کیاینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے جمعرات کو پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے گھوٹالے معاملے میں وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے متوفی ساڑھو سریندر کمار بنسل کے بیٹے ونے بنسل کو گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ سال پی ڈبلیو ڈی میں 10 کروڑ روپئے کا گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد سے ہی اس معاملے میں جانچ کی جارہی ہے۔
اس متعلق اے سی بی نے بی ڈبلیو ڈی محکمہ گھوٹالے میں بنسل اور سینئر پی ڈبلیو ڈی کے افسران کے خلاف تین معاملے پہلے ہی درج کرچکے ہیں۔ اس معاملے میں سریندر بنسل کا نام سامنے آنے کے بعد 7 مئی کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ غورطلب ہے کہ این جی او روڈ اینٹی کرپشن آرگنائزیشن کے سربراہ راہل شرما نے وزیراعلیٰ اروند کجریوال پر بنسل کے 10 کروڑ روپئے کے مبینہ فرضی بلوں کو منظوری دینے کا الزام لگایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔