لکھنو : اتر پردیش میں وزیر اعلی اکھلیش کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ان کے شدید احتجاج کے باوجود قومی ایکتا دل کا سماجوادی پارٹی میں انضمام ہو گیا ہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے سامنے پارٹی کو جھکنا پڑا تھا اور قومی ایکتا دل کا پارٹی میں انضمام منسوخ کر دیا گیا تھا ۔
اس انضمام پر شیو پال یادو نے کہا کہ ملائم سنگھ نے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے اکھلیش سے بھی مشورہ کیا گیا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) نے کہہ دیا ، تو سمجھو انضمام ہو گیا ۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انضمام کا فیصلہ سب کی رضامندی کے بعد کیا گیا ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔