ہوم » نیوز » امراوتی

انشو پرکاش پر جاری گھمسان ​​کے درمیان دہلی کے لیفٹننٹ گورنر کی راجناتھ سے ملاقات

دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے معاملے میں پر جاری گھمسان ​​کے درمیان لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے آج شام مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 24, 2018 09:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انشو پرکاش پر جاری گھمسان ​​کے درمیان دہلی کے لیفٹننٹ گورنر کی راجناتھ سے ملاقات
لیفٹننٹ گورنر کی راجناتھ سے ملاقات

نئی دہلی۔ دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے معاملے  پر جاری گھمسان ​​کے درمیان لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے آج شام مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق، انل  بیجل نےوزیر داخلہ کو اس سلسلے میں اب تک کے واقعات سے آگاہ کیا اور انہیں موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔


دلی حکومت کے تحت افسران نے انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ ہاتھا پائی کے خلاف احتجاج میں کام نہ کرنے کی بات کہی ہے ۔ عآپ حکومت کا کہنا ہے کہ راجدھانی میں ترقیاتی کام میں رخنہ پڑ رہا ہے ۔


لیفٹننٹ گورنر نے وزیر داخلہ کو بھی اس مسئلے کے بارے میں حقیقی صورتحال کے بارے میں بتایا۔دریں اثنا، دلی حکومت سے متعلقہ اور دیگر افسران نے دہلی حکومت ملازم مشترکہ فورم کی تشکیل دی ہے جس کی ہر روز میٹنگ ہوگی ۔ اس فورم کے نمائندوں نے دن میں کابینہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی اور ان کے سامنےاپنا موقف رکھا۔

First published: Feb 24, 2018 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading