ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریلوے نے زیادہ سے زیادہ مسافروں کے سفر کے لئے آر اے سی برتھ کی تعداد میں کیا اضافہ

نئی دہلی۔ ریلوے کی وزارت نے مختلف درجات کے غیر ایل ایچ بی مسافر ڈبوں میں کنسلیشن کے عوض میں ریزرویشن (آر اے سی) کے طور پر مقررہ برتھوں کی تعداد پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 20, 2016 08:57 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ریلوے نے زیادہ سے زیادہ مسافروں کے سفر کے لئے آر اے سی برتھ کی تعداد میں کیا اضافہ
نئی دہلی۔ ریلوے کی وزارت نے مختلف درجات کے غیر ایل ایچ بی مسافر ڈبوں میں کنسلیشن کے عوض میں ریزرویشن (آر اے سی) کے طور پر مقررہ برتھوں کی تعداد پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی۔ ریلوے کی وزارت نے مختلف درجات کے غیر ایل ایچ بی مسافر ڈبوں میں کنسلیشن کے عوض میں ریزرویشن (آر اے سی) کے طور پر مقررہ برتھوں کی تعداد پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس قدم سے ریل گاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ افراد کو سفر میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق سلیپر مسافر ڈبوں میں فی الحال کھڑکی کی جانب والی پانچ لوور برتھ آر اے سی مسافروں کے لئے مختص ہیں جن پر دس مسافروں کو سفر کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ جبکہ نظر ثانی کے بعد آر اے سی مسافروں کے لئے برتھوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ بلکہ دو سائیڈ کی لوور برتھ ان کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ جن پر چار مسافر سفر کرسکتےہیں۔ نظر ثانی کے بعد 14 مسافروں کو کنفرم سیٹ دی جائے گی۔


اسی طرح تھرڈ اے سی میں فی الحال دو سائیڈ لوور برتھ آر اے سی مسافروں کے لئے مختص ہیں جن پر چار مسافر سفر کرتے ہیں۔ جبکہ نظر ثانی کے بعد مختص سائیڈ برتھوں کی تعداد دو ہی ہے جن پر چار اضافی آر اے سی مسافروں کو بیٹھنے کی سہولت دی جائے گی۔ اس طرح کل لوور سائیڈ کی تعداد چار ہوئی جن پر آٹھ آر اے سی مسافر سفر کریں گے۔ سیکنڈ اے سی میں کیبن میں دو لوور برتھ آر اے سی مسافروں کے لئے مختص ہیں جن پر چار مسافر سفر کرتے ہیں جبکہ نظر ثانی کے بعد ایک لوور برتھ آر اے سی مسافر کے لئے مختص ہوگی جن پر دو مسافر سفر کریں گے اس طرح آر اے سی مسافروں کے لئے مختص لوور سائیڈ کے برتھوں کی تعداد ہوگئی جن پر چھ مسافر سفر کرسکیں گے۔


آر اے سی کے لئے بڑھی ہوئی نشستیں ان ریل گاڑیوں میں دستیاب ہوں گی جن کے لئے بکنگ 16 جنوری سے شروع ہوگی۔

First published: Dec 20, 2016 08:57 AM IST