ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نوئیڈا: ہندو نوجوان نے کی مسلم لڑکی سے شادی، 6 ماہ بعد نوجوان کا قتل

نوئیڈا کے رہنے والے رادھے چوہان کی شادی 6 ماہ پہلے ایک مسلم لڑکی سے ہوئی تھی۔ منگل کو نوجوان کی لاش بوٹینیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن کے پاس خون سے لت پت لاش ملی۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

  • Share this:
نوئیڈا: ہندو نوجوان نے کی مسلم لڑکی سے شادی، 6 ماہ بعد نوجوان کا قتل
علامتی تصویر

نوئیڈا۔ دلی سے متصل نوئیڈا میں ایک شخص کا بےرحمی سے قتل (Murder) کر دیا گیا۔ کچھ ماہ پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ لائیو ہندستان کی ایک خبر کے مطابق، نوئیڈا کے رہنے والے رادھے چوہان کی شادی 6 ماہ پہلے ایک مسلم لڑکی سے ہوئی تھی۔ منگل کو نوجوان کی لاش بوٹینیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن کے پاس خون سے لت پت لاش ملی۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔


منگل کے روز جیسے ہی یہ خبر پھیلی کہ بیت الخلاء میں جس شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے وہ ہندو ہے اور اس نے ایک مسلم لڑکی سے شادی کی تھی، تو علاقے میں ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا۔


پولس بیت الخلاء سے لاش برآمد ہونے کی خبر ملتے ہی فوراً بوٹنیکل گارڈن پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولس نے جانچ شروع کر دی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے گلے پر دھار دار اسلحہ چلانے کا نشان ہے، حالانکہ کچھ بھی حتمی طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل پائے گا۔


میڈیا ذرائع کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ حلقہ میں پڑنے والے بوٹنیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن سے جس نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے اس کا نام رادھے چوہان ہے۔ پولس کے حوالے سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ لڑکے نے تقریباً چھ مہینے قبل ایک مسلم لڑکی سے شادی کی تھی جس کا نام شہناز ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی عمر 27 سال ہے اور وہ سیکٹر 55 کی جھگی بستی میں رہتا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 12, 2021 11:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading