ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Republic Day Parade: یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کرتب دکھائیں گے 42 جنگی طیارے ، دنیا دیکھے گی رافیل کا دم

Republic Day Parade: فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس بار 42 جنگی طیارے۔ ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ پریڈ کے دن فلائی پاسٹ میں حصے لیں گے۔ ان میں خاص توجہ کا مرکز رافیل ہوگا جو ورٹیکل چارلی پوزیشن میں پریڈ اور فلائی پاسٹ کا اختتام کرے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 22, 2021 01:09 PM IST
  • Share this:
Republic Day Parade: یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کرتب دکھائیں گے 42 جنگی طیارے ، دنیا دیکھے گی رافیل کا دم
یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کرتب دکھائیں گے 42 جنگی طیارے ، دنیا دیکھے گی رافیل کا دم

rنئی دہلی : ہندوستانی فضائیہ کا برہماسترا رافیل جنگی طیارہ یوم جمہوریہ کے دن راج پتھ پر پہلی بار گرج کر اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔ فضائیہ فرانس سے خریدے گئے پانچویں جنریشن کے جدید ترین جنگی طیارے رافیل کو پہلی بار یوم جمہوریہ پر دو رافیل راج پتھ پر اپنے جوہر دکھائیں گے۔ فضائیہ کے ترجمان نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بار 42 جنگی طیارے۔ ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ پریڈ کے دن فلائی پاسٹ میں حصے لیں گے۔ ان میں خاص توجہ کا مرکز رافیل ہوگا جو ورٹیکل چارلی پوزیشن میں پریڈ اور فلائی پاسٹ کا اختتام کرے گا۔


انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب رافیل ایکلویہ فارمیشن میں بھی جگوار اور مگ 29 لڑاکو طیارے کے ساتھ اپنی کرتب بازی کرتا نظر آئے گا ۔ فضائیہ نے فرانس سے 36 رافیل طیاوں کا سودا کیا ہے ، جس میں سے آٹھ طیاروں کی سپلائی ہوچکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سخوئی جنگی طیارے بھی اب اپنے کرتبوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ساتھ ہی دھرو، رودر اور ایم آئی 17 کے ساتھ ساتھ جدید جنگی ہیلی کاپٹر اپاچے اور ہیوی ویٹ ہیلی کاپٹر چینک بھی اپنی طاقت اور جوہر دکھائیں گے۔ ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ سی۔17 گولب ماسٹر اور سی۔ 130 جے ہرکیولس بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔


فضائیہ کے مارچنگ دستے میں 100 فضائیہ کے جوان رہیں گے جس میں سے چار افسرا ن ہیں ۔ اس دستے کی قیادت فلائٹ لیفٹننٹ تانک شرما کریں گے۔ فضائیہ کی جھانکی میں اس بار جنگی طیارہ تیجس، سخوئی کے ساتھ ساتھ روہنی رڈار کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ بھاونا کنٹھ بھی راج پتھ پر نظر آئیں گی۔ جھانکی پر آکاش اور رودرم میزائل کے ساتھ ٹینک مخالف میزائل بھی مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ فضائیہ کا 75 رکنی بینڈ دستہ بھی اپنے سروں سے راج پتھ پر شائقین کو مسحور کرے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 18, 2021 09:47 PM IST