உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کیلئے سخت پیغام ہے رافیل طیارہ : راج ناتھ سنگھ

    ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کیلئے سخت پیغام ہے رافیل طیارہ : راج ناتھ سنگھ

    ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کیلئے سخت پیغام ہے رافیل طیارہ : راج ناتھ سنگھ

    وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بعد میں فضائیہ کے فوجیوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے رافیل طیاروں کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے چین اور پاکستان کو بالواسطہ طور پر ایک سخت پیغام دیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چین کے ساتھ لمبے وقت سے سرحد پر جاری تعطل کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ رافیل جنگی طیاروں سے فضائیہ کی طاقت اور صلاحت کئی گنا بڑھ گئی ہے اور یہ ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والون کے لئے بڑا اور سخت پیغام ہے ۔ فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ کے پانچ طیارے یہاں ایئرفورس اسٹیشن پر ایک تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورینس پارلے کی موجودگی میں فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکواڈرن میں باضابطہ طورپر شامل کئےگئے ۔ یہ پانچوں طیارے گزشتہ 27 جولائی کو ہندوستان لائے گئے تھے۔

      رافیل کو شامل کئے جانے سے پہلے ایئرفورس اسٹیش پر سبھی مذاہب کی عبادت کی گئی ، جس میں سبھی مذاہب کے نمائندوں نے اپنی اپنی عبادت کی ۔ اس موقع پر رافیل طیاروں نے ہندوستان کے ملکی طیاروں تیجس کے ساتھ ساتھ سخوئی طیاروں کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے طاقت اور تال میل اور جوہر کا مظاہرہ کیا۔

      وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بعد میں فضائیہ کے فوجیوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے رافیل طیاروں کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے چین اور پاکستان کو بالواسطہ طور پر ایک سخت پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا،’’آج ان کا شامل ہونا، پوری دنیا خصوصاً ہماری سالمیت کی طرف اٹھی نگاہوں کیلئے ایک ‘بڑا اور سخت‘ پیغام ہے ۔ ہماری سرحدوں پر جس طرح کا ماحول حالیہ دنوں میں بنا ہے، یا میں براہ راست کہوں کہ بنایا گیا ہے ، اس لحاظ سے ان طیاروں کا شامل ہونا بہت اہم ہے۔‘‘

      فرانسیسی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن ہمارے ملک کیلئے ایک کامیابی ہے ۔ ہم مل کر ہندوستان - فرانس دفاعی تعلقات کا ایک نیا باب لکھ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہاکہ رافیل ایک طاقتور طیارہ ہے ، جو فضائیہ کو نئی طاقت دے گا ۔ فرانسیسی وزیردفاع نے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔

      اس موقع پر دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بیپن راوت ،فضائی فوج کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور کئی دیگر معزز ہستیاں بھی موجود تھیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: