ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یورپی یونین اور برطانیہ میں طلاق ہوتے ہی راجن نے کہا : نتائج کا ہندوستان کی معیشت پر نہیں پڑے گا اثر

نئی دہلی : یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے پر وہاں کے عوام کی جانب سے مہر لگتے ہی ہندوستان کی شیئر مارکیٹ میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Jun 24, 2016 12:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یورپی یونین اور برطانیہ میں طلاق ہوتے ہی راجن نے کہا : نتائج کا ہندوستان کی معیشت پر نہیں پڑے گا اثر
نئی دہلی : یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے پر وہاں کے عوام کی جانب سے مہر لگتے ہی ہندوستان کی شیئر مارکیٹ میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

نئی دہلی : یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے پر وہاں کے عوام کی جانب سے مہر لگتے ہی ہندوستان کی شیئر مارکیٹ میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ ایسے میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کا اثر ہندوستان کی معیشت پر نہیں پڑے گا۔

رگھو رام راجن نے کہا کہ 'آر بی آئی ہر طرح کی صورت حال کے لئے تیار ہے۔ ضرورت پڑنے پر وہ کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کرے گا۔ دیگر کرنسیوں کے مقابلے روپے میں گرواٹ کم ہے۔

ادھر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی بھنڈار کے طور پر موجودہ اور درمیانی مدت کے لئے حفاظتی دیوار تیار ہے۔ حکومت اور آر بی آئی کسی بھی طرح کی مختصر مدت کے اتار چڑھاو سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور مالی نظم و ضبط کے تئیں ٹھوس عزم کے ساتھ اقتصادی ڈھانچے کے تئیں مکمل طور پر وقف ہیں۔

First published: Jun 24, 2016 12:33 PM IST