ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل کا سنگین الزام، مجھے آر ایس ایس کے لوگوں نے مندر میں جانے سے روکا

نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی نے آج مرکزی حکومت پرایک بار پھر نیا حملہ بولا۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 14, 2015 12:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل کا سنگین الزام، مجھے آر ایس ایس کے لوگوں نے مندر میں جانے سے روکا
نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی نے آج مرکزی حکومت پرایک بار پھر نیا حملہ بولا۔

نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی نے آج مرکزی حکومت پرایک بار پھر نیا حملہ بولا۔ راہل نے الزام لگایا کہ انہیں آسام میں مندر میں جانے سے روکا گیا۔ راہل نے آر ایس ایس کے لوگوں پر الزام لگایا۔ وہیں وشو ہندو پریشد نے راہل پر جوابی حملہ کیا۔


راہل نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے لوگوں نے مجھے آسام کے بارپیٹا مندر میں جانے سے روکا۔ راہل نے کہا کہ مجھے آسام کے بارپیٹا مندر میں نہیں گھسنے دیا گیا۔ میں درشن کرنا چاہتا تھا، لیکن آر ایس ایس کے لوگوں نے درشن نہیں کرنے دیا۔ حالانکہ میں شام کو اکیلے گیا اور درشن کرکے آیا۔ خواتین کو آگے لا کر کھڑا کیا گیا۔


وہیں راہل کے بیان پر وی ایچ پی نے سوال اٹھائے ہیں۔ وی ایچ پی کے ترجمان وجے شنکر تیواری نے کہا کہ راہل گاندھی کی بات مضحکہ خیز ہے۔ ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ آر ایس ایس اور وی ایچ پی والے لوگ ایسا کام نہیں کر سکتے۔ ہم لوگ لوگوں کو مندر میں آنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہیں سوچنا چاہئے کہ وہ ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ بھی نہیں بتاتے کہ کہاں جاتے ہیں۔


 

 
First published: Dec 14, 2015 12:22 PM IST