ہاتھرس واقعہ : متاثرہ کنبہ سے ملنے کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا : جہاں نا انصافی ہوگی ، ہم وہاں جائیں گے
Hathras Case : متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ کنبہ آخری وقت میں اپنی بیٹی کا چہرہ تک نہیں دیکھ سکا ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہئے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 03, 2020 09:05 PM IST

ہاتھرس واقعہ : متاثرہ کنبہ سے ملنے کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا : جہاں نا انصافی ہوگی ، ہم وہاں جائیں گے
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو ہاتھرس واقعہ کے متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک بند کمرے میں چلی ۔ ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ کنبہ آخری وقت میں اپنی بیٹی کا چہرہ تک نہیں دیکھ سکا ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہئے ۔ متاثرہ کنبہ کو جب تک انصاف نہیں مل جاتا ہے ، ہماری لڑائی جاری رہے گی ۔ جہاں جہاں نا انصافی ہوگی ، ہم وہاں جائیں گے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی دیگر کانگریسی لیڈران ہاتھرس جانے کیلئے آج جیسے ہی ڈی این ڈی پہنچے تو انہیں وہاں پر روک دیا گیا ۔ تاہم بعد میں راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی سمیت پانچ افراد کو متاثرہ کنبہ سے ملاقات کیلئے ہاتھرس جانے کی اجازت دیدی گئی اور اس کے بعد یہ سبھی افراد ہاتھرس پہنچے ۔
The family couldn't see their daughter for the one last time. UP CM Yogi Adityanath should understand his responsibility. Till the time justice is delivered, we'll continue this fight: Congress' Priyanka Gandhi Vadra after meeting family of the alleged gangrape victim in Hathras pic.twitter.com/fpE41GSspM
— ANI UP (@ANINewsUP) October 3, 2020
قابل ذکر ہے کہ ہاتھرس روانہ ہونے سے کچھ دیر پہلے راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں اس دکھی کنبہ سے ملنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے ہاتھرس کے اس دکھی کنبہ سے مل کر ان کا درد باٹننے سے نہیں روک سکتی ۔
Delhi: Congress leader Rahul Gandhi at Delhi-Noida flyway.
Congress leaders Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi Vadra with other leaders are en route to #Hathras in Uttar Pradesh to meet the family of the alleged gangrape victim. pic.twitter.com/KxNvcIcGGp
— ANI (@ANI) October 3, 2020
کانگریس کے سابق صدر نے مزید کہ اس پیاری سی بچی اور ان کے کبنہ کے ساتھ اترپردیش حکومت اور اس کی پولیس کے ذریعہ اختیار کیا جارہا رویہ مجھے قبول نہیں ہے ۔ کسی بھی ہندوستانی کو یہ قبول نہیں کرنا چاہئے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نوئیڈا اے ڈی سی پی رنوجئے سنگھ نے راہل گاندھی کے ہاتھرس جانے کو لے کر کہا تھا کہ وہ سی آر پی سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم لوگ بھیڑ کو قابو میں کرنے کیلئے یہاں تعینات ہیں ۔ ہم ان سے امن کی اپیل کررہے ہیں ۔