ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل نے 'مودی مردہ باد' کے نعرے لگانے سے روکا، نوٹ بندی پر پی ایم کو گھیرا

ریلی میں راہل نے جیسے ہی نوٹ بندی کو لے کر مودی کو گھیرا، مودی مردہ باد کے نعرے لگنے لگے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Dec 19, 2016 09:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل نے 'مودی مردہ باد' کے نعرے لگانے سے روکا، نوٹ بندی پر پی ایم کو گھیرا
ریلی میں راہل نے جیسے ہی نوٹ بندی کو لے کر مودی کو گھیرا، مودی مردہ باد کے نعرے لگنے لگے۔

جونپور۔ ایک طرف جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے کانپور میں ریلی کی، وہیں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی یوپی کے جونپور پہنچے۔ مودی نے جہاں کانگریس پر کرارا حملہ بولا وہیں راہل نے بھی مودی پر جوابی حملہ کیا۔ راہل نے نوٹ بندی اور منریگا کو لے کر مودی کو گھیرا۔ راہل نے یہ بھی پوچھا کہ 15 لاکھ روپے لوگوں کے اکاؤنٹ میں اب تک کیوں نہیں پہنچے؟


ریلی میں راہل نے جیسے ہی نوٹ بندی کو لے کر مودی کو گھیرا، مودی مردہ باد کے نعرے لگنے لگے۔ اس پر راہل نے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کی میٹنگ ہے، اس میں مردہ باد لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ مودی جی ملک کے وزیر اعظم ہیں، ان سے سیاسی لڑائی ہے، ہم انہیں ہرائیں گے۔ مردہ باد لفظ آر ایس ایس کے لوگ بولتے ہیں، یہ جنونیوں کا لفظ ہے۔


انہوں نے کہا، کانگریس ہمیشہ بدعنوانی کو ہٹانا چاہتی ہے۔ اگر این ڈی اے کی حکومت کوئی بھی قدم بدعنوانی کے خلاف اٹھائے گی تو ہم مکمل تعاون دیں گے۔ 8 نومبر کو فیصلہ نہ بدعنوانی کے خلاف تھا نہ کالے دھن کے خلاف۔ یہ ملک کے مزدوروں، غریبوں کے خلاف تھا۔ مودی جی نے 99 فیصد غریبوں کا خون نکال لیا۔

First published: Dec 19, 2016 09:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading